Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 2, 2020

مولانا ‏امین ‏عثمانی ‏انتہاٸی ‏فکرمند ‏انسان ‏تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مفتی ‏ثناءٕ ‏الھدیٰ ‏قاسمی۔


پٹنہ (2ستمبر پریس ریلیز عبد الرحیم برہولیا وی)/صداٸے وقت۔
==============================
امارت شرعیہ کے نائب ناظم مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے مولانا امین احمد عثمانی کے انتقال پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے. انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مولانا عثمانی کومنصوبہ بندی اور پلاننگ میں ممتاز قرار دیا اسلامک فقہ اکیڈمی کے عالمی سمینار وں کو ثپوت کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے. جس کے وہ انتظامی سکریٹری تھے. انہوں نے اسلامک فقہ اکیڈمی کو عالمی طور پر متعارف کرایا. وہ قاضی مجاہدالاسلام قاسمی رح کے انتہائی معتمد تھے. یہ اتفاق ہے کہ اسلامک فقہ اکیڈمی کے دمہ دارا بلکہ ارکان تک دہلی سے باہر رہتے ہیں. امین عثمانی ساحب کا کمال یہ تھا کہ وہ نہ صرف ان سب کو مربوط رکھتےبلکہ علمی دنیا سے مضبوط روابط رکھتے مالیات کی فکر کرتے عالم عرب کے حالات پر انکی گہری نگاہ تھی فلسطین کے مسئلہ پر بھی وہ سوچتے رہتے کئ کتابوں کی طباعت بھی انہوں نے اس مسئلے پر کرائ تھی  وہ اسٹیج پر نہیں جاتے تھے لیکن پردے کے پیچھے انکی خدمات مثالی تھی 
میں غم کے اس موقع سے ان کے پسماندگان اور اسلامک فقہ اکیڈمی کے ذمہ داران اور ریسرچ اسکالر کی خدمت میں تعزیت پیش کرتاہوںاور مغفرف کی دعا پر اپنی بات ختم کرتا ہوں. آمین