Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 25, 2020

اسلامک ‏یوتھ ‏فیڈریشن ‏اعظم ‏گڑھ ‏کے ‏زیر ‏اہتمام ‏” ‏مقابلہ ‏سیرت ‏مضمون ‏نویسی۔“

مقابلہ سیرت مضمون نویسی ۔زیر اہتمام اسلامک یوتھ فیڈریشن اعظم گڑھ۔پریس ریلیز۔
               صداٸے وقت 
            ============
اسلامی کیلنڈر کے مطابق ماہ صفر شروع ہوچکا ہے۔اس مہینے کے بعد ماہ ربیع الاول آرہا ہے۔نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کی مناسبت سے اس ماہ میں مختلف طریقوں سے خصوصی طور پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد کیا جاتاہے، جس میں کچھ نامناسب طریقے بھی شامل ہیں۔
تو دوستو!   کیوں نا اس ماہ کی آمد کی مناسبت سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کا سنجیدگی سے مطالعہ کیا جائے۔ اسی مناسبت سے اسلامک یوتھ فیڈریشن اعظم گڑھ ڈویژن نے سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو سامنے رکھ کر مضمون نویسی کے مقابلہ کا فیصلہ کیا ہے، اس مسابقہ میں اعظم گڑھ، مئو، جونپور کے  کالج، یونیورسٹی اور مدارس میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات حصہ لے سکیں گے۔
آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ اعظم گڑھ، مئو،جونپور میں اپنے اپنے علاقوں میں طلبہ وطالبات کو اس مقابلے میں حصہ لینے پر آمادہ کریں

جزاکم اللہ۔
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔
  اسلامک یوتھ فیڈریشن(اعظم گڑھ ڈویژن)