Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 13, 2020

رگھونش ‏بابو ‏سماجوادی ‏افکار ‏کے ‏قد ‏آور ‏لیڈر ‏تھے۔۔۔۔۔۔۔۔دیویندر ‏یادو۔


پٹنہ:(پریس ریلیز13ستمبر عبد الرحیم برہولیا وی)۔/صداٸے وقت۔
==============================
 رگھونش پرساد سنگھ ایک قد آور نیتا تھے، وہ سماج وادی افکار کے حامل تھے، ہم دونوں نےایک ساتھ سیاست میں قدم رکھا تھا،ان کا انتقال ذاتی طور میرے لئے غیر معمولی سانحہ ہے،
ان خیالات کا اظہار سماج وادی جنتادل ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی صدر اور سابق مرکزی وزیر دیوندر پرساد یادو نے کیا،انہوں نے رگھونش پرساد سنگھ کے انتقال پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقلیتوں، دلتوں، غریبوں اور سماج کے محروم طبقے کی مضبوط آواز تھے،اپنی باتوں کو وہ بے باکی اور مضبوطی کے ساتھ رکھتے تھے، انہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی کبھی بھی اصول سے سمجھوتہ نہیں کیا،وہ ہمارے درمیان سے ایسے وقت میں جدا ہو ئے ہیں جب ہمیں ان کی ضرورت زیادہ تھی، رگھونش بابو بہت بڑے شوشلسٹ لیڈر تھے، ان کی جدائیگی سے ملک بھر میں سماج وادی ساتھیوں کو گہرا دھکا لگا ہے، دیوندر پرساد یادو نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی، اور کہا کہ ہم ان کی روح کی شانتی کے لئے دعا گو ہیں،رگھونش بابو ایک مثالی سیاسی لیڈر تھے، ہم ان کو بھول نہیں پائیں گے،