Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 13, 2020

سابق ‏مرکزی ‏وزیر ‏و ‏سماجوادی ‏سوچ ‏کے ‏قد ‏آور ‏نیتا ‏رگھونش ‏پرتاپ ‏کا ‏انتقال۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت / ذراٸع /١٣ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
سابق مرکزی وزیر اور حال ہی میں آر جے ڈی سے استعفی دینے والے رگھونش پرساد سنگھ کا آج ایمس میں انتقال ہو گیا۔ وہ 74 سال کے تھے۔ وہ کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد کئی دقتوں سے دو چار تھے اور ونٹی لیٹر پر تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، آر جے ڈی کے سپریمو لالو یادو سمیت مختلف لیڈران نے رگھونش پرساد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خاندانی ذرائع نے یہاں بتایا کہ کہ پھیپھڑے کے انفیکشن میں مبتلا ڈاکٹر سنگھ کو ابھی حال ہی میں دہلی ایمس میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔ اس سے پہلے کورونا متاثر ہونے پر انہیں پٹنہ ایمس میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں علاج کے بعد وہ ٹھیک ہوگئے تھے۔بعد میں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے لواحقین میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔