Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 13, 2020

آسمانی ‏بجلی ‏گرنے ‏سے ‏خاتون ‏سمیت ‏تین ‏لوگوں ‏کی ‏موت ‏۔۔ایک ‏شدید ‏طور ‏پر ‏زخمی۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /١٣ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
ضلع کے مختلف تھانہ حلقہ میں گزشتہ دیر شام سے معمولی بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک نوجوان شدید جھلس گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔آسمانی بجلی سے ہوئی اموات کی اطلاع پر انتظامی افسران نے بھی متاثرین کے گھر پہنچ کر سرکاری امداد دلانے کی یقین دہانی کرایا۔
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے چکئی پور گاؤں میں گزشتہ شام تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے کھیت میں کام کر رہے نوجوان کی جھلس کر موت ہو گئی۔دیر شام نوجوان کی تلاش میں نکلے اہل خانہ نے کھیت میں جھلسی ہوئی لاش دیکھ اطلاع مقامی تھانے پر دیا۔اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم مڑیاہوں سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ کر سرکاری امداد دلانے کی یقین دہانی کرائی۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کا رہنے والا سنیل سروج28گزشتہ دیر شام گھر سے کچھ دور واقع کھیت میں پانی بھرنے گیا تھا۔اس دوران تیز بارش ہونے لگی اور آواز کے ساتھ آسمانی بجلی گر گئی جس کی زد میں آنے سے نوجوان کی جھلس کر جائے واقوعہ پر ہی موت ہو گئی۔کافی دیر ہونے پر نوجوان گھر نہیں پہنچا تو اہل خانہ تلاش کرتے ہوئے کھیت میں پہنچے جہاں جھلسی ہوئی لاش دیکھ شور مچانا شروع کیا۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع مقامی تھانہ اور حلقہ لیکھ پال کو دیا۔آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے ہوئی موت کی خبر ملتے ہی ایس ڈی ایم مڑیاہوں سجے مشرا،نائب تحصیلدار سنتوش کمار کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور معائنہ کرتے ہوئے اہل خانہ کو وزیر اعلی راحت فنڈ سے امداد دلانے کی یقین دہانی کرایا۔
                 علامتی تصویر۔۔آسمانی بجلی ۔
اسی ترتیب میں مڑیاہوں کوتوالی حلقہ رام پور ندی گاؤں سے کوئلا لیکر واپس لوٹ رہے دو نوجوانوں پر آسمانی بجلی گر گئی جس سے دونوں شدید جھلس گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیتے ہوئے دوسرے نوجوان کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ اہرولی گاؤں کے رہنے والے اکھلیش سروج21اورشیام پرکاش چورسیا موٹرسائیکل سے مذکورہ گاؤں اینٹ بھٹہ سے کوئلا لینے گئے تھے۔واپس لوٹتے وقت تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی ان پر گر گئی جس سے دونوں شدید جھلس گئے۔تیز آواز سن پہنچے مقامی لوگوں نے کوتوالی پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے دونوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے اکھلیش سروج کو مردہ قرار دیتے ہوئے شیام پرکاس چورسیا کو بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے ککراہی گاؤں میں اتوار کی دوپہر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے گاؤں کی رہنے والی منیشا سنگھ32اہلیہ مکیش سنگھ شدید جھلس گئی۔اہل خانہ علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔