Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 13, 2020

پوروانچل ‏یونیورسٹی ‏کی ‏این ‏ایس ‏ایس ‏ٹیم ‏نے ‏چلایا ‏کورونا ‏کے ‏خلاف ‏بیداری ‏مہم۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت / ١٣ ستمبر ٢٠٢٠۔ 
==============================
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کی این ایس ایس ٹیم نے صوبے کی گورنر آنندی بین پٹیل کی ہدایت پر وائس چانسلر نرملا ایس موریہ کی جانب سے مہیا کرائے گئے ماسک کو گود لئے گئے گاؤں سلطان پور کے غرباء اور ضرورت مندوں میں تقسیم کرتے ہوئے کورونا کے تئیں بیدار کرتے ہوئے تھرمل اسنکرینگ کیا۔
ماسک تقسیم پروگرام پروگرام کے کنوینر راکیش کمار یادوکی موجودگی میں ڈاکٹر ونے کمار ورما،ڈاکٹر سندیپ کمار،ڈاکٹر ششی کانت یادو اور انل کمار کی نگرانی میں منعقد ہوا۔اس دوران این ایس ایس کے رضاکاروں نے ضرورت مندوں میں ماسک تقسیم کرتے ہوئے تھرمل اسکرینگ کیا اور معاشرتی دوری پر عمل کرنے کیلئے بیدار کیا۔انھوں نے دیہی عوام کو صابن تقسیم کرتے ہوئے وقت۔وقت پر لوگوں کو ہاتھ صاف کرنے کی اپیل کیا اور کہا کہ کھانسی،بخار اور سانس لینے میں تکلیف ہونے پر فوری طور پر سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں سے صلاح دینے کیلئے بیدار کیا۔