Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 13, 2020

پولس ‏نے ‏پانچ ‏شاطر ‏چوروں ‏کو ‏گرفتار ‏کرنے ‏میں ‏کامیابی ‏حاصل ‏کی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع (١٣ ستمبر ٢٠٢٠)۔
==============================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے پکھن پور گاؤں کے قریب سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانچ شاطر چوروں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کیا۔پولیس نے ان کی نشاندہی پر چوری کی تین گاڑیاں،غیر قانونی طمنچہ اور گانجہ برآمد کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔چوروں کا سرغنہ ضلع جیل میں قید ہے اور وہیں سے فون پر گروہ کو چلا رہا ہے۔
پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر شاطر بدمعاشوں اور گاڑی چوری میں ملوث بدمعاشوں کی گرفتاری مہم کے تحت گزشتہ دیر شام مخبر خاص سے کرائم برانچ اور کوتوالی پولیس کو اطلاع ملی کہ مذکورہ گاؤں کے قریب شاطر چوروں کا گروہ موجود ہے جو کسی واردات کو انجام دینے کی فراق میں ہے۔اطلاع ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے مذکورہ گاؤں کا محاصرہ کرتے ہوئے چوروں کو گرفتار کر لیا۔پوچھ گچھ میں ملزمان نے بتایا کہ ان کے گروہ کو سرغنہ کھٹہن تھانہ حلقہ کے مخدوم پور گاؤں کا رہنے والا وریندر ورما ولد سبھا پتی ورما ہے جو موجودہ وقت میں ضلع جیل میں بند ہے۔ضلع جیل سے ہی وہ گروہ کو فون کر ہدایت دیتا ہے۔پکڑے گئے ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے ایک عددچوری کی بولیرو کار ۔۔ایک موٹرسائیکل اور پک اپ گاڑی برآمد کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ اور گانجہ برآمد کیا۔چوروں نے اپنا نام چندر بھان ولد بھانو رام ساکن بھگوارا تھانہ سرپتہاں،شاہد قریشی ولد اکبر قریشی ساکن اشرف پور کھٹہن،مونو یادو لد اشوک یادو ساکن گروٹھن تھانہ کھیتاسرائے،پرمود کمار یادو ولد پھول چندر یادو ساکن ایشور پور کھٹہن اور رام پرتاپ ورما ولد چھوٹے لال ورما ساکن گیرواہ تھانہ سرپتہاں بتایا۔پولیس ملزمان کے خلاف متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔