Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 13, 2020

کورونا ‏وبإ ‏میں ‏بھی ‏یوگی ‏سرکار ‏گھوٹالے ‏سے ‏باز ‏نہیں ‏آٸی۔۔۔۔عام ‏آدمی ‏پارٹی ‏کی ‏پریس ‏کانفرنس ‏میں ریاستی ‏آبزرور ‏انجنی ‏کمار ‏مشرا ‏کا ‏اظہار ‏خیال۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /١٣ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
شاہگنج۔۔  13 ستمبر کو شاہ گنج اسمبلی حلقہ میں عام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس ، ڈاکٹر سہیل جمیل رہاٸش گاہ واقع  جون پور روڈ پر  منعقد کی گٸی۔ جس میں ریاستی آبزرور انجنی کمار مشرا نے “جن جن  آکسیجن ” مہم کے تحت شاہگنج پہنچنے پر منعقدہ پریس کانفرنس میں  کہا کہ ریاست کی یوگی حکومت نے کورونا  دور کو  ایک  موقع کی شکل میں استعمال  کیاہے   ۔طبی سامان کئی بار مارکیٹ سے جس قیمت پر خریدا گیا ہے کھلے بازاری میں اس سے سستا ملتا ہے  اور آکسیمیٹر و دیگر طبی آلات کا سپلاٸی کا ٹھیکہ  اس طرح کی کمپنیوں کو  دیا گیا ہے جس کی زمینی حقیقت یہ ہے کہ دفتر کا پتہ کسی  میٹھای  کی دکان ہے  جھگی جھوپڑی ہے مطلب سب فرضی کمپنیوں کو دیا گیا ہے ۔یہ یوگی سرکار کا بہت بڑا گھوثالہ ہے۔
 ریاستی سکریٹری یوتھ ونگ۔  ویویک یادو عرف وکی نے کہا کہ ملک کے نوجوان تعلیم اور روزگار کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ، لیکن حکومت ملک کی توجہ غیر ضروری امور کی طرف مبذول کر رہی ہے ، ملک کے نوجوانوں کو اب یہ سوال اٹھانا ہوگا ، بی جے پی کا  تابوت گھوٹالے سے بڑا کرونا گھوٹالہ ہے۔ 
 شاہگنج  اسمبلی کے صدر  غالب شیخ نے کہا کہ اب پورا ملک دہلی حکومت کے منصوبوں اور کورونا سے لڑنے کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے ، کورونا دور میں دہلی ماڈل کی منظر کشی کو نافذ کرنا چاہتا ہے ، ڈاکٹر سہیل ڈاکٹر شرف الدین  لالچند یادو سماجی کارکن  راج ترپاٹھی وغیرہ نے بھی بنیادی ضروریات پر حکومت کی ناکامی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا