Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 13, 2020

امت شاہ کی طبعیت پھرناساز، سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے دہلی کے ایمس میں کیا گیا داخل۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /١٣ ستمبر ٢٠٢٠۔
===============================
وزیر داخلہ امت شاہ کی طبعیت پھرناساز ہوگئی ہے۔  جانکاری سامنے آئی ہے کہ سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے بیتی شب ١١ بجے  امت شاہ کو دہلی کے ایمس میں داخل کیا گیا ہے۔ اور دیر رات سے علاج جاری ہے۔ وہیں ساتھ ہی امت شات کا کووڈ19 ٹیسٹ بھی کرایا جارہا ہے۔ قابل غور ہے کہ اس سے پہلے بھی امت شات کو کوروناوائرس سے متاثر ہونے پر ایمس کے ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد میدانتا کے اسپتال میں ان کا علاج ہوا اور 13 دن تک اسپتال میں رکھنے کے بعد ان کو گھر بھیجا گیا تھا۔ اس معاملے پر ابھی تک کوئی ہیلتھ بلیٹن نہیں آیا ہے۔  ذرائع کے مطابق آج شام تک  ہیلتھ بلیٹن جاری کیا جائے گا اور رسمی طور پر جانکاری دی جائے گی کہ وزیر داخلہ کو کیا۔کیا پریشانی پیش آرہی ہیں۔
خیال رہے امت شاہ کو 2 اگست کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے پر گرو گرام کے میدانتا میں داخل کرایا گیا تھا۔ کورونا کو مات دیکر وہ 14 اگست کو گھر آگئے تھے لیکن وائرس کے بعد ہونے والی تکالیف کی وجہ سے 18 اگست کو ایمس میں داخل ہوئے تھےاور31 اگست کو انہیں یہاں سے فارغ کردیا گیا تھا۔ اس بار انہیں ایمس کے کارڈیو نیورو ٹاور میں ایڈمٹ کیا گیا ہے ۔