Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 13, 2020

معروف ‏اسٹوڈینٹ ‏لیڈر عمرخالد ‏کو ‏دہلی ‏پولس ‏نے ‏یواے ‏پی ‏اے ‏کے ‏تحت ‏گرفتار ‏ ‏کر ‏لیا ‏ہے۔۔دہلی ‏فسادات ‏میں ‏سازش ‏کا ‏الزام۔

دہلی پولیس کے مطابق، عمر خالد کا نام دہلی فساد کی تقریباً ہرچارج شیٹ میں ہے۔ عمر خالد کی گرفتاری غیرقانونی سرگرمیوں (روک تھام) ضابطہ (UAPA) کے تحت کی گئی ہے۔

نئی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع / 14 ستمبر 2020.
==============================
 دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے دہلی فسادات  کی سازش کرنے کے الزام میں جے این یو   کے سابق طالب علم عمر خالد  کو گرفتار کر لیا ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق، عمر خالد کا نام دہلی فساد کی تقریباً ہرچارج شیٹ میں ہے۔ عمر خالد کی گرفتاری غیرقانونی سرگرمیوں (روک تھام) ضابطہ (UAPA) کے تحت کی گئی ہے۔
اس معاملےمیں عمر خالد سے دہلی پولیس کی اسپیشل سیل پہلے بھی دو بار پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ پہلی بار کچھ ماہ پہلے پوچھ گچھ کی گئی تھی، جبکہ دوسری بار دو ستمبر کو اس سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اتنا ہی نہیں پوچھ گچھ کرنے کے بعد پولیس نے اس کا موبائل فون بھی جانچ کے لئے ضبط کیا تھا۔
دہلی پولیس نے امریکہ کے صدر  ڈونالڈ ٹرمپ کے آنے کے پہلے اس کے خطاب اور دہلی میں ملزمین کے ساتھ ہوئی بات چیت کے کال ریکارڈ، ملزمین کے ساتھ میٹنگ اور ملزمین کے بیانات میں سازش کرنے والا بتانے پر عمر خالد کو گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جعفرآباد میں ہوئے تشدد کے معاملے میں ایف آئی آر میں دیوانگنا کلتا، نتاشا نروال، گلفشاں فاطمہ کے خلاف سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں ان لوگوں کو اہم ملزم بتایا گیا ہے۔
واضح ہو کہ دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں 23 سے 26 فروری کے درمیان فسادات ہوئے تھے۔ اسی معاملے میں پولیس نے جو چارج شیٹ داخل کی ہے، اس میں ان سبھی کے نام ہیں۔ چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فسادات میں 53 لوگوں کی موت ہوئی تھی اور 581 لوگ زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے 97 لوگ گولی لگنے سے زخمی ہوٸے تھے۔