Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 18, 2020

جونپور ‏کی ‏معروف ‏سماجی ‏و ‏سیاسی ‏شخصیت، ‏سابق ‏ایم ‏ایل ‏اے ‏و ‏مرکزی ‏سیرت ‏کمیٹی ‏کے ‏سرپرست ‏حاجی ‏افضال ‏احمد ‏کا ‏انتقال ‏۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /١٨ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
سماجوادی پارٹی کے سابق ممبر اسمبلی اور مرکزی سیرت کمیٹی کے سرپرست و دیگر سماجی تنظیموں کے سرپرست حاجی افضال احمد کا جمعہ کی دوپہر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا۔وہ کافی سال سے شوگر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ممبر اسمبلی کے انتقال کی خبر ملتے ہی ضلع میں سوگ کی لہر دوڑ گئی اور ہزاروں کی تعداد میں سیاسی،سماجی اور خود کفیل تنظیموں کے کارکنان موقع پر پہنچ کر تعزیت پیش کیا۔
مرحوم سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ سے 1996میں اسمبلی انتخاب میں فتح حاصل کیا تھا۔مرحوم مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر ہونے کے بعد سرپرست کے طور پر اپنی خدمات کو انجام دے رہے تھے۔وہ کئی سماجی تنظیموں سے منسلک ہوتے ہوئے گوپالاپور شہری مدرسہ کے مینیجر بھی تھے۔
مرحوم ضلع میں سماجوادی پارٹی کے مسلم نمائندگی میں سب سے مضبوط ستون بھی تھے۔مرحوم کی تدفین ہفتہ کے روز آبائی قبرستان خاص حوض پر کی جائیگیا۔