Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 22, 2020

میجک ‏کی ‏ٹکر ‏سے ‏موٹر ‏ساٸیکل ‏سوار ‏سمیت ‏بیوی ‏ودو ‏بچے ‏شدید ‏زخمی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / نماٸندہ۔/٢٢ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے اعظم گڑھ روڈ واقع آئس فیکٹری کے قریب مخالف سمت سے آنے والے میجک نے موٹر سائیکل کو زبردست ٹکر ماردیا جس کے سبب میں موٹرسائیکل سوار شوہر، بیوی اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سبھی کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق سنگرامؤ تھانہ حلقہ کے ساڑھا پور گاؤں کے رہنے والے وجئے 35 ولد ستیہ نارائن منگل کی صبح اپنی اہلیہ ونیتا 28 بیٹے ابھینو 8 اور ویبھو 10 کے ساتھ موٹرسائیکل سے اعظم گڑھ ضلع واقع اپنی سسرال جارہا تھا۔بتاتے ہیں کہ قصبہ کے اعظم گڑھ روڈ پر واقع آئس فیکٹری کے قریب پہنچنے پر سامنے سے تیز رفتار سے آ رہی میجک گاڑی نے ٹکر ماری جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار چار وں افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سبھی کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔