Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 22, 2020

صوبے ‏کے ‏وزیر ‏و ‏ضلع ‏انچارج ‏اپیندر وتیواری ‏اور وزیر ‏مملکت ‏گریش ‏چند ‏یادو ‏نے ‏اچانک ‏تھانے ‏کا ‏معاٸنہ ‏کیا ‏۔

جون پور۔۔۔اتر پردی /صداٸے وقت /نماٸندہ /٢٢ ستمبر ٢٠٢٠۔
============================== 
صوبے کے وزیر اورضلع انچارج اپیندر تیواری اور وزیر مملکت گریش چندر یادو نے منگل کے روزسکرارا تھانہ اور بشون پور گاؤں میں زیرتعمیر چیک ڈیم کا اچانک معائنہ کیا۔ تھانے کامعائنہ کے دوران، تیوہار رجسٹر، جی ڈی رجسٹر، اسلحہ لائسنس رجسٹر، خواتین کی ہیلپ ڈیسک اور کرائم رجسٹر کی جانچ کی گئی۔ اس دوران ششی کانت مشرا ولد راماپتی اور سریتا دیوی اہلیہ جئے راج سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کی کارروائی سے متعلق معلومات حاصل کیا۔تھانے کا کچن اور بیت الخلا کے معائنے کے دوران انہوں نے گندگی دیکھ ناراضگی کا اظہار کیا اور سپرنٹنڈنٹ پولیس راجکرن نیر کو صفائی کا نظام ٹھیک کرانے کی ہدایت دیا۔ انہوں نے پاسپورٹ رجسٹر پر درخواست گزار کا موبائل نمبردرج نہیں ہونے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور سپرنٹنڈنٹ پولیس کو ہدایت کی کہ تمام تھانوں میں ہر قسم کے رجسٹروں پر درخواست دہندگان کے موبائل نمبر ضروردرج کیا جائے۔
 انچارج وزیر نے بشون پور گاؤں میں منیریگا کے تحت چھ لاکھ کی لاگت سے تعمیر کیے جارہے چیک ڈیم کا معائنہ کیا۔ انچارج وزیر نے کہا کہ چیک ڈیم کے قریب ایک بڑا تالاب تعمیر کیا جانا چاہئے، تاکہ چیک ڈیم کی افادیت ثابت ہوسکے۔ بشون پور کے رہنے والے رام آسرے یادو نے وزیر انچارج سے شکایت کیا کہ ان کے بیت الخلاء کی رقم گاؤں کے پردھان نے نکال لیاہے، جس پر انچارج وزیر نے سی ڈی او انوپم شکلا کو ہدایت دیا کہ وہ تمام بیت الخلاء  کی جانچ کریں اور رپورٹ پیش کریں، اگر گاؤں کے پردھان نے فائدہ مستفید کے کھاتے سے رقم نکالی ہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔  انھوں نے گاؤں میں تعمیر ہوئے بیت الخلاء اور وزیر اعظم رہائش کا معائنہ کیا جس پر مقامی لوگوں نے رہائش نہیں ملنے کی شکایت کیا۔شکایت ملنے پر انھوں نے بی ڈی او کو سبھی اہل افراد کو رہائش مہیا کرانے کی ہدایت دیا۔