Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 10, 2020

ضلع ‏جونپور ‏کی ‏خبریں۔

جونپور۔۔اتر پردیش صداٸے وقت /نماٸندہ /١٠ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
 ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے کیراکت بلاک کے مختلف گاؤں پنچایت میں تعمیر کیے جانے والے منریگا پارک اور شہید ستون کا معائنہ کیا۔
سوہنی گاؤں معائنہ کے دوران انھوں نے پارک میں رنگین انٹرلاکنگ لگانے کا کام اور پارک کے آس پاس باؤنڈری تعمیرات کو باریکی سے دیکھا۔ اس دوران گاؤں کے پردھان شیام لال وشوکرما نے بتایا کہ کھلی جم، یوگا کی جگہ، بچوں کے پارک میں جھولا لگایا جا رہا ہے جس پرضلع مجسٹریٹ نے پارک کی مٹی کو برابر کراایل ون گھاس سطح پرلگانے کی ہدایت دیا۔ انہوں نے کہا کہ کام کو ہر حالت میں 15 دن کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے گاؤں والوں سے کہا کہ وہ پارک کا خود خیال اور دیکھ دیکھ کریں۔ معائنہ کے دوران گاؤں والوں نے ضلع مجسٹریٹ سے شکایت کیا کہ ستیش گپتا کے گھر سے لال صاحب کے کھیت تک ایم ایل اے فنڈ سے تعمیر سڑک ایک سال کے اندر خراب ہوگئی، جس پر انھوں نے تکنیکی ٹیم کو جانچ کرنے کی ہدایت دیا۔ یہاں سے ضلع مجسٹریٹ نے ترقیاتی بلاک کے چھتونا گاؤں میں تعمیر کیے جارہے تالاب کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تالاب کے چاروں طرف دیوار بنانے اور گھاس لگانے کی ہدایت دیا۔ گاؤں کے پردھان چندربھان یادو کو تالاب میں ہونے والے کٹان کو ٹھیک کرانے کی ہدایت دیا۔سینا پور گاؤں میں منریگا پارک اور شہید ستون کے تزئین کاری کام کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران بی ڈی او رام رش چودھری کو منریگاپارک میں فٹ بال اور والی بال کورٹ، اوپن جم اور انٹر لاکنگ لگانے کی ہدایت دیا۔ شہید ستون کے قریب تالاب کے کنارے رنگین ٹائلز، بنچ اور ایک قسم کے پودے لگانے کی ہدایت دیتے ہوئے بی ڈی او کو ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرانے کی ہدایت دیا۔
==============================
بیروزگاری کی بڑھتی شرع کے خلاف روزگاروں کو نوکری دو مہم کے تحت گزشتہ دیر شام سماجوادی پارٹی اور کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے مشعل جلوش اور موم بتی جلا کر صوبائی اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر علامتی مظاہر ہ کیا۔
مرکزی قیادت کے اعلان پر گزشتہ دیر شام 9بج کر 9منٹ پر کانگریس کارکنوں نے ضلع صدر فیصل حسن تبریز کی قیادت میں مشعل جلوش نکال کر نعرے بازی کیا۔اس موقع پر مسٹر تبریز نے کہا کہ جس طرح سے 2014کے انتخابات کے دوران نریندر مودی نے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد ہر سال 2کروڑ بے روزگاروں کو نوکری دی جائے گی لیکن وہ وعدہ جملہ ثابت ہوا اور تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کیلئے در۔در بھٹک رہا ہے۔یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستیہ ویر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی عوام مخالفت پالیسی کی وجہ سے موجودہ وقت میں نوکری کا فقدان ہے اور نوجوان خودکشی کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔بیروزگاری کی زد میں آئے نوجوان سڑک پر اتر کر حکومت سے سوال کرتے ہیں تو انھیں پولیس کی لاٹھی سے جواب دیا جاتا ہے۔حکومت کے نشے میں مرکزی حکومت تعلیم یافتہ بیروزگاروں پر مظالمانہ طریقہ سے لاٹھیاں چلاتی ہے اور حق مانگنے والوں پر مقدمے درج کرا مستقبل کو خراب کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بیزروزگاری اور معاشی تنگی کے شکار ہوئے لوگوں کو حکومت جلد نجات نہیں دیتی توسڑک سے لیکر ایوان تک مظاہرہ کیا جائے گا۔اس موقع پر این ایس یو آئی کے ضلع صدر شکھر دیودی،توقیر خان،ساجد مانو،سرجن سنگھ،ستیم سریواستو،سرور احمد،وپن ورما،راج کمار گپتا سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔
اسی ترتیب میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے اعلان پر پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے اپنے اپنے گھروں کی لائٹ بند کر علامتی مظاہرہ کرتے ہوئے موم بتی،ٹارچ اور مشعل جلا کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
سابق ممبر اسمبلی حاجی افضال احمد خان کی قیاد ت میں درجنوں کارکنان نے شہر کے میرمست محلہ میں جمع ہو کر گھروں کی بجلی بند کر موم بتی جلا کر مظاہرہ کیا۔اس موقع پر شہر صدر کمال الدین انصاری،سابق صدر ڈاکٹر حسین ببلو،حاجی عظمت،شکیل احمد منصوری سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔جے ڈی یادو کی قیادت میں کارکنوں نے پچہٹیاں محلہ میں مشعل جلا کر علامتی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر دھرمیندر مشرا،ابھیشیک یادو،وریندر یادو سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔
==============================

شاہ گنج کوتوالی پولیس نے پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر قتل کے معاملے میں گواہ کو دھمکی دینے والے پانچ لوگوں کے خلاف دلت استحصال اور دیگر دفعات میں مقدمہ قائم کر تفتیش کر رہی ہے۔
واضح ہو کہ کوتوالی حلقہ کے کوڑیاں گاؤں کی رہنے والی مالتی دیوی کی پانچ سال قبل گھر میں داخل ہو کر شہ زوروں نے پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔والدہ کے قتل معاملے میں اس کا بیٹا پنکج گوتم عدالت میں گواہ ہے۔الزام ہے کہ معاملے میں ملزم پردیپ یادو اور اس کے ساتھی عدالت میں گواہی نہیں دینے کیلئے دباؤ بناتے ہوئے دھمکی دے رہے ہیں۔معاملے میں متاثر نے پولیس سپرٹنڈنٹ کودرخوادت دیکر بتایا کہ گزشتہ21جولائی کی دیر شام قتل کے ملزم پردیپ یادو اپنے چار ساتھیوں طارق،کلو،ساجد اور اعظم کے ساتھ گھر پہنچ کر مقدمے میں گواہی دینے پر قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر جمعرات کے روز کوتوالی پولیس نے معاملے میں پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے تفتیش کرنے میں مصروف ہو گئی ہے۔
==============================
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے اپلائڈ سائکولوجی شعبہ کی جانب سے یوم خودکشی روک تھام کے موقع پر خودکشی پر لگام پر پینل ویبنار کا انعقاد جمعرات کوکیا گیا جس میں عالمی سطح کے مقرین نے شرکت کی۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے فنانس افسر ایم کے سنگھ نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کا انعقاد بیداری کیلئے ہونا بہت ضروری ہے۔خودکشی کی اضافی شرع کی اصل وجہ جدید دور میں زندگی کی پریشانیاں ہے جس پر لگام لگانا بہت ضروری ہے۔پروڈنس یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سچن جین،ندھی پرساد اور ڈاکٹر ہرونش سنگھ نے مشرکہ طور پر خودکشی کی وجہ اور علامت کی شناخت کرنے اور بیداری پر تفصیلی روشنی ڈالی۔پینل میں ڈاکٹر جانہوی سریواستو،ڈاکٹر منوج پانڈے،انو تیاگی،پروفیسر اجے پرتاپ سنگھ اور اونیش ویشوکرما شامل رہے۔
===============================
جلالپور تھانہ حلقہ کے ببن مؤ گاؤں میں سئی ندی کنارے رفع حاجت کیلئے گئی ایک خاتون کا پیر پھلسنے سے گہرپانی میں چلی گئی جس سے ڈوب کر اس کی موت ہو گئی۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کی رہنے والی انیتا دیوی38اہلیہ چھوٹے لال کنوجیا جمعرات کی دوپہر سئی ندی کنارے رفع حاجت کیلئے گئی تھی۔بدی سے پانی لینے کے دوران اس کا پیر پھسل گیا اور وہ پانی میں چلی گئی۔ندی میں ڈوبنے کے دوران پاس میں مچھلی پکڑ رہے لوگوں نے شور مچاتے ہوئے اہل خانہ کو بلایا۔اطلاع ملتے ہی پہنچے مقامی لوگوں نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد ندی سے لاش کو برآمد کیا تب تک اس کی موت ہو چکی تھی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کا پنچامہ کر اہل خانہ کے سپرد کر دیا۔