Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 8, 2020

مرکزی ‏حکومت ‏کا ‏فیصلہ ‏٢١ ‏ستمبر ‏سے جزوی ‏طور پر کھل ‏سکیں ‏گے ‏اسکول ‏۔

مرکزی حکومت نے 21 ستمبر سے جزوی طور پر اسکول کھولنے کی اجازت دیدی ہے ۔ حکومت کے حکم کے مطابق نویں جماعت سے لے کر بارہویں تک کے طلبہ کیلئے ہی اسکول کھلیں گے
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٨ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے درمیان ملک میں ان لاکنگ کا پروسیس بھی جاری ہے ۔ اسی سلسلہ میں مرکزی حکومت نے 21 ستمبر سے جزوی طور پر اسکول کھولنے کی اجازت دیدی ہے ۔ حکومت کے حکم کے مطابق نویں جماعت سے لے کر بارہویں تک کے طلبہ کیلئے ہی اسکول کھلیں گے ۔ وزارت صحت کی گائیڈ لائنس میں کئی ہدایات بھی دی گئی ہیں ۔
سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ کنٹینمنٹ زون کے باہر کے ہی اسکول کھولے جائیں گے ۔ اس دوران اسکولوں میں کھیل اور دیگر پروگرام منعقد کرنا منع ہوگا ۔ کیونکہ اس دوران بڑی تعداد میں بھیڑ اکٹھا ہوسکتی ہے ۔ سرکار نے اپنے حکم میں سماجی فاصلہ کے ضوابط کو سب سے اوپر مانتے ہوئے کئی ہدایات دی گئی ہیں ۔ ساتھ ہی حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈیسٹنس لرننگ جاری رکھی جائے گی اور اس کی حوصلہ افزائی کئے جانے کی ضرورت ہے ۔