Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 11, 2020

کورونا ‏واٸرس ‏کے ‏چلتے ‏نوکری ‏چلے ‏جانے ‏سے ‏مایوس ‏نوجوان ‏کی ‏خود ‏کشی ‏۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /١١ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
برسٹھی تھانہ حلقہ کے شیکھن پور گاؤں میں جمعہ کے روز گھر سے باہر رفع حاجت کیلئے گئے نوجوان نے مشتبہ حالت میں درخت سے پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔خودکشی کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران نوکری سے ہاتھ دھونا بتایا جا رہا ہے۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لا ش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے اجے پانڈے 26ولدبھگوان چندر پانڈے دہلی کی کسی پرائیویٹ کمپنی میں نوکری کرتا تھا۔لاک ڈاؤن کے دوران کام بند ہونے پر کمپنی نے نکال دیا تو گھر چلا آیا تھا جہاں کافی پریشان رہتا تھا۔اہل خانہ کے مطابق جمعہ کی الصبح گھر سے کچھ دور کھیت میں رفع حاجت کرنے کیلئے گیا تھا جہاں سے کافی وقت بعد واپس نہیں لوٹنے پر اہل خانہ تلاش کرنے پہنچے تو درخت سے لٹکتی ہوئی لاش دیکھ شور مچانا شروع کیا۔نوجوان کے خودکشی کرنے کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو پھانسی سے اتار قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔