Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 3, 2020

دو طرفہ تعلقات میں فروغ کی ضرورت پر ایران اور پاکستان کا زور۔

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
نٸی دہلی۔/ذراٸع /صداٸے وقت /٣ ستمبر ٢٠٢٠۔
=============================
ایرانی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کو دو طرفہ تعلقات میں فروغ اور اسی طرح تعاون کے مشترکہ کمیشن کو مضبوط بنانے کی راہوں کے بارے میں ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ محمد جواد ظریف نے شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے باہمی روابط، تعاون کے مشترکہ کمیشن، شنگھائي تعاون تنظیم اور افغانستان کے حالات سے متعلق امور کے بارے میں گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے کشمیر کے حالات کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے کورونا وائرس کی بیماری سے صحتیاب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور صوبۂ سندھ میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے ہمدردی ظاہر کی۔