Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 3, 2020

جموں و کشمیر ‏میں ‏پانچ ‏زبانوں ‏کو ‏سرکاری ‏زبان ‏کا ‏درجہ ‏ملے ‏گا۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٣ ستمبر ٢٠٢٠۔
=============================
 میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق نئی دہلی میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد بھارت سرکار کے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاویڈیکر نے صحافیوں کو بتایا کہ کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی کہ جموں و کشمیر میں پانچ زبانوں کو سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے۔ انھوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں سرکاری زبانوں کا ایک الگ محکمہ بھی قائم کیا جائے گا۔
ہندوستان کے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاویڈیکر نے صحافیوں کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں جن پانچ زبانوں کو سرکاری زبان کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں، ہندی ، اردو، کشمیری اور ڈوگری کے ساتھ ہی انگریزی بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلےمیں پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا جائے گا۔