Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 3, 2020

وزیر اعظم مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک۔۔

سائبر مجرموں نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے  وزیر اعظم نریندر مودی  کے ثویٹر اکاونٹ کو ہیک کر لیا ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٣ ستمبر ٢٠٢٠۔
=============================
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے تین سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ میں سے ایک ’نریندر مودی آئیکن‘ کو آج جمعرات کی صبح سائبر مجرموں نے ہیک کر لیا۔
ہیکرز نے وزیر اعظم کے نریندر مودی آئیکن اکاؤنٹس سے مسلسل چار ٹوئٹ کئے جس میں آخری ٹوئٹ کرتے ہوئے ہیکر نے لکھا کہ یہ اکاؤنٹ ’جان وک‘ کے ذریعہ ہیک کیا گیا ہے۔
سائبر مجرموں نے مودی کے نجی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کر کے ’بٹ کائن‘ کے ذریعہ پی ایم قومی راحت فنڈ میں عطیہ کرنے کی بات کہی۔ اگرچہ کچھ منٹوں بعد ہی چاروں ٹوئٹس کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
نریندر مودی کے اس اکاؤنٹ پر تقریباً 25 لاکھ فالورس ہیں اور انہیں اس اکاؤنٹ پر وزیر داخلہ امت شاہ سمیت تمام وزرا اور کئی بڑی شخصیات فالو کرتی ہیں۔ مسٹر مودی کا یہ اکاؤنٹ مئی 2011 میں بنایا گیا تھا اور یہ ان کا سب سے پرانا نجی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔