Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 4, 2020

نوجوان ‏کو ‏چچا ‏نے ‏ ‏ ‏پیٹ ‏پیٹ ‏کر ‏کیا ‏ہلاک۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /4ستمبر 2029 .
=============================
کھٹہن تھانہ حلقہ کے سوئتھا خورد گاؤں میں گزشتہ روز ننہال میں رہ رہے نوجوان کو اس کے چچا نے اپنے تین ساتھیوں ساتھ ملکر پیٹ پیٹ کر مارڈالا۔ قتل کے  اس معاملے میں متوفی کی والدہ کی تحریر پر چچا سمیت چار لوگوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ قائم کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ممکنہ مقام پر چھاپہ ماری کر رہی ہے۔واردات کی وجہ ممبئی میں فروخت کئے گئے مکان کے پیسے کا لین دین بتایا جا رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق اعظم گڑ ھ ضلع کے پوئی تھانہ تحت مقصودیہ گاؤں کے رہنے والے رام بلی گوتم مذکورہ گاؤں میں واقع اپنے سسرال میں رہتے تھے۔ممبئی میں نوکری کرنے کے دوران اس نے ایک مکان خریدا تھا جس کو پانچ سال قبل گاؤں کے ہی پڑوسی کو فروخت کر دیا تھا۔بتاتے ہیں کہ اس دوران چار سال قبل رام بلی کی موت ہو نے کے بعد اس کے چھوٹے بھائی لال چندر گوتم کو مکان فروخت ہونے کی معلومات ہوئی تو وہ اپنا حصہ مانگنے لگا جس کو لیکر تنازعہ چل رہا تھا۔الزام ہے کہ گزشتہ دیر شام چچا لال چند گوتم اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ یہاں آیا اور بھتیجے رام سنگھ گوتم،بھابھی راج دئی سے متنازعہ معاملے میں بات کرتے ہوئے کہا سنی کرنے لگا۔اسی دوران چچا سمیت چاروں ساتھیوں نے بھتیجے رام سنگھ پر حملہ کر شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔شدید زخمی حالت میں اہل خانہ علاج کیلئے ضلع اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔معاملے میں متوفی کی والدہ کی تحریر پر پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔