Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 4, 2020

چھپر ‏میں ‏سو ‏رہے ‏بزرگ ‏کی ‏دیوار ‏کے ‏گرنے ‏سے ‏موت۔کنبہ ‏میں ‏کہرام

جون پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸند۔
==============================
برسٹھی تھانہ حلقہ کے مہواری گاؤں میں گزشتہ دیر شب چھپر میں سورہے ضعیف پردیوار منہدم ہونے سے موت ہو گئی جس سے کنبہ میں کہرام مچ گیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے سبھاجیت گوتم65روزانہ کی طرح کھانے کے بعد خام چھپر میں سونے چلے گئے۔دیر شب ہو رہی بارش کے دوران کچی دیوار تیز آواز کے ساتھ منہدم ہو گئی جس کے ملبے میں دب کر ضعیف کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔