Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 4, 2020

کووڈ ‏١٩ ‏اسپتال ‏کا ‏ضلع ‏مجسٹریٹ ‏نے ‏کیا ‏معاٸنہ۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ
==============================
سرکونی بلاک کے حوض  خاص گاؤں میں قائم کووڈ19اسپتال کا جمعہ کے روز ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران انھوں نے زیر علاج مریضوں سے اسپتال میں علاج اور ملنے والی سہولت سے متعلق معلومات حاصل کیا۔اس دوران مریضوں نے اسپتال میں سبھی سہولت ملتی ہے اور دونوں وقت ڈاکٹر آتے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ نے اسپتال انچارج کو بتایا کہ یہ ایل2سطح کا اسپتال ہے جہاں سنگین مریضوں کو داخل کرایا جاتا ہے،ایسے میں مریضوں کا علاج پوری سنجیدگی سے کیا جائے۔انھوں نے اسپتال احاطے میں صفائی اور وقت۔وقت پر سنیٹائز کرانے کی ہدایت دیا۔اس موقع پر انچارج وکاس سنگھ،ڈاکٹر ڈی کے سنگھ،ڈاکٹر رمیش یادو سمیت دیگر عملہ موجود رہا۔