Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 4, 2020

خاتون ‏کو ‏زہریلی ‏اشیإ ‏کھلا ‏کر ‏جان ‏سے ‏مارنے ‏کی ‏کوشش۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ
==============================
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے ستہٹی محلے میں جمعہ کی صبح گھر میں داخل ہو کر دو نوجوانوں نے ایک خاتون کو زہر کھلا دیا جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے شوہر نے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ہوش میں آنے کے بعد اس نے آپ گزری بتائی۔معاملے میں شوہر نے مقامی تھانے میں نامزد تحریر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ محلہ کے رہنے والے شمیم کی اہلیہ رضوانہ32جمعہ کی صبح گھر میں کام رہی تھی جبکہ شمیم کچھ کام سے باہر گیا تھا۔الزام ہے کہ اسی دوران محلہ کے ہی دو نوجوان گھر میں داخل ہوگئے اور خاتون کو پکڑ کر منھ میں زہر ڈال دیا۔خاتون کے شور مچانے پر مقامی لوگ جمع ہوئے تو نوجوان فرار ہو گئے۔ادھر کچھ ہی دیر میں شوہر گھر پہنچا تو بیہوشی حالت میں خاتون کو مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ہوش میں آنے کے بعد خاتون نے آپ گزری بتائی۔شوہر کے مطابق کچھ روز قبل دونوں نوجوان سے کسی بات کو لیکر کہا سنی ہوئی تھی جس کو لیکر انھوں نے واردات کو انجام دینے کی کوشش کی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے تحریر کی بنیاد پر تفتیش کر رہی ہے۔