Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 4, 2020

تاجروں ‏نے ‏سڑک ‏مرمت ‏کے ‏مطالبہ ‏کو ‏لیکر ‏ایس ‏ڈی ‏ایم ‏کو ‏سونپی ‏عرضداشت۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ ۔
=============================
 (ایس این بی)گورابادشاہ پور بیوپار منڈل کے عہدیداران نے جمعہ کے روز صدر للن پرتاپ سنگھ کی قیادت میں ایس ڈی ایم صدر نتیش کمار سنگھ کو میمورنڈم دیکر خستہ حال سڑک کی مرمت کرانے کی مانگ کی۔
میمورنڈم کے زریعے انھوں نے بتایا کہ جونپور۔اعظم گڑھ شاہراہ پر واقع مذکورہ قصبہ کی سڑک پوری طرح سے خستہ حال ہو چکی ہے۔سڑک پر جگہ جگہ درجنوں کی تعداد میں بڑے۔بڑے کھڈے بن گئے ہیں جس میں روزانہ راہگیر گر کر زخمی ہو جاتے ہیں۔شاہراہ پر بنے کھڈوں کی وجہ سے روزانہ بڑی گاڑیاں پھنس جاتی ہے جس کی وجہ سے گھنٹوں جام لگا رہتا ہے۔قصبہ میں جام کی وجہ سے بیوپار پر اثر پڑ رہا ہے جس سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔میمورنڈم دینے والوں میں محمد اکرام نصاری،نکھل سیٹھ،نونیت کمار،سنتوش کمار سمیت دیگر بیوپاری شامل رہے۔