Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 16, 2020

ناجاٸز ‏قبضہ ‏ہٹانے ‏گٸی ‏ٹیم ‏و ‏پولس ‏پر ‏پتھراٶ۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش / نماٸندہ / ١٦ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
چندوک تھانہ حلقہ کے بیری باری گاؤں میں ناجائز قبضہ ہٹانے گئی پولیس اور ریونیو ٹیم پر قبضہ داروں نے پتھراؤ کر دیا جس سے افرا تفری مچ گئی۔قبضہ داروں کے پتھراؤ اور ہنگامہ سے گھنٹوں مشقت کے بعد ٹیم واپس لوٹ گئی۔معاملے میں پولیس نے متاثرین کی تحریر پر خاتون سمیت پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے وجے بہادر نشاد،چندرکا نشاد،ہبراج اور کلام خان نے آراضی نمبر476میں بینامہ کرایا ہے جس پر دکان بنا کر قابض ہیں۔الزام ہے کہ مذکورہ آراضی پر گیتا دیوی اہلیہ جگ جیون سیٹھ اپنا حق جتاتے ہوئے سامنے اینٹ رکھ قبضہ کر لیا۔دونوں فریق میں تنازعہ ہونے پر معاملہ ایس ڈی ایم کے یہاں پہنچا۔ایس ڈی ایم نے معاملے کی ریونیو اہلکاروں سے جانچ کرائی تو قبضہ ناجائز نکلا۔ایس ڈی ایم کیراکت نے معاملے میں قبضہ ہٹانے کی ہدایت دیا جس پر نائب تحصیلدار ہیمنت کمار بند کی قیادت میں ریونیواور مقامی تھانے کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ کر قبضہ ہٹوانے لگی۔ناجائز قبضہ ہٹانے کی کاروائی کے دوران ہی قبضہ داروں نے اینٹ پتھر چلانا شروع کرتے ہوئے ہنگامہ کرنا شروع کر دیا جس سے افرا تفری مچ گئی۔گھنٹوں کی مشقت کے بعد ٹیم واپس لوٹ گئی۔معاملے میں پولیس نے متاثرین کی تحریر پر ایک خاتون سمیت پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر کاروائی کر رہی ہے۔