Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 16, 2020

تالاب ‏میں ‏نہانے ‏گٸے ‏نوجوان ‏کی ‏ڈوب ‏کر ‏موت ‏۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ/١٦ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے نٹولی گاؤں میں تالاب میں نہانے کے دوران نوجوان کی ڈوب کر موت ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ قصبہ کے پرانی بازار کے رہنے والے آکاش گوتم22ولد سنجے گوتم مذکورہ گاؤں کے تالاب میں ساتھیوں کے ساتھ نہانے گیا تھا۔نہانے کے دوران گہرے پانی میں جانے سے ڈوب گیا۔نوجوان کے پانی میں ڈوبتے ہی ساتھیوں نے شور مچانا شروع کیا جس پر مقامی لوگ جمع ہو گئے اور پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے گھنٹوں کی مشقت کے بعد لاش کو پانی سے باہر نکالا۔