Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 16, 2020

غیر ‏معیاری ‏اسکول ‏ڈریس ‏لینے ‏سے ‏انکار ‏پر ‏ٹھیکیدار ‏کی ‏اساتذہ ‏کیساتھ ‏بدسلوکی۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ۔/ ١٦ ستمبر ٢٠٢٠۔
============================== 
کیراکت کوتوالی حلقہ کے مفتی گنج بلاک تحت پرائمری اسکول لکٹھے پور میں میعار کے برعکس بچوں کے ڈریس کو لینے سے منع کرنے پر ٹھکیدار کے زریعے پرنسپل کودھمکی اور استحصال انگریز لفظ کا استعمال کرنے سے اساتذہ میں کافی غم و غصہ ہے۔معاملے میں پرنسپل نے کوتوالی پہنچ کر ٹھکیدار کے خلاف تحریر دیکر کاروائی کی مانگ کیا ہے۔
مذکورہ پرائمری اسکول کی پرنسپل ششی کماری نے کوتوالی میں تحریر دیکر الزام لگایا کہ پٹکھولی گاؤں کے رہنے والے کملیش پاٹھک نے گزشتہ15ستمبر کو اسکول پہنچ کر بچوں میں ڈریس تقسیم کرنے کا دباؤ بنایا جس پر انھوں نے ڈریس کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے لینے سے انکار کر دیا۔ڈریس لینے سے انکار کرنے پر ٹھکیدار نے ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور دھمکی دیتے ہوئے چلا گیا۔اس ضمن میں کوتوالی ونے کمار سنگھ نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر جانچ کر ملزم کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔