Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 16, 2020

فاٸنانس ‏کمپنی ‏کے ‏ملازموں ‏نے ‏شاہ ‏راہ ‏پر ‏ایک ‏ٹرک ‏کو ‏کیا ‏آگ ‏کے ‏حوالے۔ٹرک ‏مالک ‏کا ‏تعلق ‏اعظم ‏گڑھ ‏سے ‏ہے۔

جون پور۔۔اتر پردیش /نماٸندہ / ١٦ ستمبر ٢٠٢٠ 
==============================
ضلع کے بدلاپور تھانہ حلقہ کے گھنشیام پور روڈ واقع زیر تعمیر فور لین بائی پاس کے قریب بدھ کے روز فنانس کمپنی کے ملازموں نے قسط ادا نہیں کرنے پر بحث کے دوران ایک ٹرک مالک پر پٹرول ڈال کر آگ دیا۔سرراہ شاہراہ پر ہوئے واردات سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور مقامی لوگوں نے آگ کو بجھاتے ہوئے فنانس کمپنی کے دور ملازموں کو پکڑ کر پٹائی کرتے ہوئے پولیس کو سونپ دیا جبکہ دو دیگر ملازم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔جھلسی ہوئی حالت میں ٹرک مالک کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی دیہی سمیت دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔پولیس متاثر کا بیان درج کرتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق اعظم گڑھ ضلع کے سرائے میر تھانہ تحت پیڑرا گاؤں کے رہنے والے ستیہ پرکاش رائے ٹرک نمبرMH46AR2412 کا مالک اور خود چلاتا ہے۔بدھ کی دوپہر اپنے بیٹے شیامانند رائے کو لیکر مدھیہ پردیش کے ریوا سے ٹرک پر گٹی لاد کر اعظم گڑھ جا رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ بدھ کی دوپہر وہ شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا تھا کہ کار سوار خود کو فنانس کمپنی کا ملازم بتانے والے چار کی تعداد میں لوگوں نے اسے روک لیا اور ٹرک کی پانچ قسط جمع نہیں ہونے کا حوالہ دیکر پیسہ مانگنے لگے۔الزام ہے کہ ٹرک مالک نے لاک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے آئندہ مہینہ میں قسط جمع کرنے کی بات بتائی جس پر سبھی اس سے الجھ گئے اور کہا سنی کے دوران پٹرول ڈال کر آگ کے حوالے کر دیا۔آگ کی زد میں آتے ہی ٹرک مالک شور مچانے لگا جس پر مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔سرراہ ہوئے اس سنسنی خیز واردات سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔اس دوران بیٹے کی مدد سے مقامی لوگوں نے فرار ہونے کی کوشش کر رہے دو ملازموں کو پکڑ کر پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی دیہی تربھون سنگھ بھی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس سے معاملے کی جانچ کر ضروری کاروائی کی ہدایت دیا۔