Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 16, 2020

جونپور۔۔نٸے ‏ایس ‏پی ‏کی ‏افسران ‏کے ‏ساتھ ‏جاٸزہ ‏میٹنگ ‏و ‏صحافیوں ‏سے ‏گفتگو۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /١٦ ستمبر ٢٠٢٠ ۔
ضلع کے نئے پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیر نے کہا کہ حکومت کی منشا کے مطابق پولیس کام کرے گی۔اس میں اہم طور پر عوامی سماعت،خواتین سے متعلق جرائم،جرائم کو قابو کرنا اور جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف سخت کاروائی کرنا ان کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔مذکورہ باتیں انھوں نے بدھ کے روز پولیس لائن آڈیورٹیم میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہیں۔
انھوں نے کہا کہ جرائم پر قابو کرنے کیلئے ہر وقت پٹرولنگ اور تھانے میں آنے والے فریادیوں کی پریشانیوں کا تصفیہ کیا جائے گا۔ضلع میں آراضی تنازعہ کے معاملوں میں پولیس کا ریونیوٹیم کا ساتھ کم دینے پر انھوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کر کوشش کیا جائے گا کہ پولیس ٹیم اور ریونیو کی ٹیمیں ملکر آراضی معاملات کا جلد تصفیہ کریں۔اس کے ساتھ ہی جن تھانوں میں زمینی تنازعہ کے معاملات درج ہے،اس کو اپ ڈیٹ کر ایسے معاملوں کی نشاندہی کر اعلی افسران کے زریعے سبھی معاملات کا تصفیہ کرایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ خواتین سے متعلق جرائم کو روکنا ان کی اولین ترجیح ہے اور شکایت ملنے پر فوری کاروائی کی جائے گی۔اس سے قبل انھوں نے پولیس سپرٹنڈنٹ کا چارج لیتے ہی افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ لی اور ایس پی دفتر کا معائنہ کرضروری  ہدایت دیا۔