Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 24, 2020

الفلاح ‏فرنٹ ‏کے ‏زیر ‏اہتمام ‏بلڈ ‏ڈونیٹ ‏گروپ ‏و ‏دیگر ‏گروپ ‏کے ‏اشتراک ‏سے ‏” ‏بلڈ ‏ڈونیشن ‏کیمپ ‏“ ‏کا ‏انعقاد ‏۔



اعظم گڑھ،۔۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی۔ (پریس ریلیز)۔24 ستمبر 2020.
==============================
 الفلاح فرنٹ کے ذریعہ چلنے والے بلڈ ڈونیٹ گروپ و دیگر گروپ اور شبلی کالج کے طلباء کے ذریعہ 24 ستمبر کو ایک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس کیمپ میں بلڈ ڈونیٹ گروپ ،وارانسی بلڈ پوائنٹ،بلڈ کنیکٹیکٹ سمیت دیگر گروپ کے کارکنان شرکت کر اپنا خون عطیہ کریں گے۔اس موقع پر کیمپ کے آرگنائزر ابو ہاشم نے عوام سے کیمپ سے شرکت میں اپیل کی ہے۔اس موقع پر بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی اور نیشنل کنوینر ذاکر حسین نے بھی بلڈ ڈونیٹ گروپ کے کارکنان و عوام سے کیمپ میں شرکت کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ یہ کیمپ شبلی نیشنل کالج میں 24 ستمبر کو صبح دس بجے سے شروع ہوکر چار بجے تک چلے گا۔بلڈ ڈونیٹ گروپ کے سرگرم رکن ضیاءخالد،یاسر پٹھان،اکھیلیش موریا،نبراس امین آعظمی،یاسر نواز و دیگر نے کیمپ کو کامیاب بنانے کا عزم دہرایا ہے۔