Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 2, 2020

گھریلو ‏تنازعہ ‏سے ‏تنگ ‏آکر ‏ایک ‏شخص ‏نے ‏کی ‏خود ‏کشی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /٢ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
منگرا بادشاہ پور تھانہ حلقہ کے گریاؤ گاؤں میں گزشتہ دیر شب گھریلو تنازعہ سے عاجز شخص نے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔پھانسی پر لٹکتی ہوئی لاش دیکھ اہل خانہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے اوم پرکاش42کا کسی بات کو لیکراپنے بیٹے سے کہا سنی ہو گئی تھی جس کی وجہ سے وہ مایوس رہتے تھے۔گزشتہ دیر شام کھانے کے بعد وہ کمرے میں چلے گئے اور پھانسی لگا کر خودکشی کر لیا۔بدھ کی صبح کافی وقت بعد بھی کمرے سے باہر نہیں نکلنے پر اہل خانہ نے اندر دیکھا تو پھانسی پر لاش لٹک رہی تھی۔لاش کو دیکھتے ہی شور مچانے پر مقامی لوگ جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔