Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 2, 2020

شیعہ ‏عزاداروں ‏پر ‏پولیس ‏کا ‏فرضی ‏مقدمہ۔۔عوام ‏میں ‏غصہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ / ٢ستمبر ٢٠٢٠ ۔
==============================
شہر کے بیگم گنج واقع صدر امام بارگاہ میں 11محرم کو تعزیہ دفن کو لیکر پولیس اور عزاداروں کے دوران ہوئی جھڑپ اور کہا سنی کے معاملے میں شہر کوتوال کی تحریر پر کوتوالی پولیس نے 300نامعلوم لوگوں کے خلاف کئی دفعات میں مقدمہ قائم کر ویڈیوں کے زریعے ملزمان کی شناخت کرکاروائی کر رہی ہے۔پولیس کے زریعے عزاداروں پر مقدمہ درج کیے جانے سے شہر کے شیعہ فریق میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
واضح ہو کہ کورونا وبا کی وجہ سے حکومت کی منشا کے مطابق ضلع میں اس سال تعزیہ دفن اور جلوس پر پابندی تھی باوجود اس کے 11محرم کی صبح سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور مرد تعزیہ لیکر صدر امام بارگاہ واقع گنج شہیداں پہنچ گئے جس کی اطلاع ملنے سے ضلع انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی تھی۔اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ،پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت سبھی اعلی افسران موقع پر پہنچے تو عزاداروں اور افسران میں کہا سنی اور معمولی جھڑپ بھی ہو گئی تھی۔حالانکہ انتظامیہ نے ویڈگرافی کراتے ہوئے سبھی تعزیہ کو دفن کرنے کی اجازت دے دی تھی۔معاملے میں گزشتہ دیر شام شہر کوتوال سنجیو کمار مشرا کی تحریر پر کوتوالی پولیس نے 300نامعلوم لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188,269,270اور وبا ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کرتے ہوئے ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کر کاروائی کرنے میں مصروف ہو گئی ہے۔