Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 2, 2020

ہاٸی ‏ٹینشن ‏تار ‏کی ‏زد ‏میں ‏آنے ‏سے ‏ایک ‏نابالغ ‏لڑکے ‏کی ‏موت۔عوام ‏نے ‏شاہراہ ‏جام ‏کرکے ‏کیا ‏غصے ‏کا ‏اظہار۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /٢ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے سیر گاؤں میں بدھ کی صبح ہائی ٹنشن کی زد میں آنے سے ایک نابالغ کی موت ہو گئی۔واقعہ سے ناراض گاؤں والوں نے اہل خانہ کے ساتھ جونپور۔مرزاپور شاہراہ پر جام لگا دیا۔اہل خانہ کا الزام ہے کہ ہائی ٹنشن تار گزشتہ دو ماہ سے لٹک رہا تھا جس کی کئی بار شکایت کی گئی تھی لیکن کوئی کاروائی نہیں ہونے سے حادثہ پیش آیا۔شاہراہ پر جام لگنے کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لوگوں کو سمجھا کر جام کو ختم کرایا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے صاحب لال سونکر کے 12سالہ بیٹا امن بدھ کے روز سامان خریدنے گھر سے نکلا تھا۔گھر کے سامنے سے ہی راجیو گاندھی بجلی منصوبہ کے تحت لگے کھمبے سے گزشتہ دو ماہ سے تار لٹک رہا تھا جس کو ابھی تک جوڑا نہیں گیا تھا۔بتاتے ہیں کہ سامان لیکر واپس آتے وقت امن بجلی کی زد میں آگیا جس سے موقع پر جھلس گیا۔مقامی لوگوں کی مدد سے جھلسی حالت میں علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ادھر موت کی خبر ملتے ہی لواحقین سمیت گاؤں کے لوگ مشتعل ہو گئے اور محکمہ پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے شاہراہ پر جام لگا دیا۔شاہراہ پر جام لگنے کی اطلاع ملتے ہی پہنچے ایس ڈٰ ایم کوشلیندر مشرا،سی او راجندر کمار اور کوتوالی پون اپادھیائے مع فورس موقع پر پہنچ گئے اور کافی مشقت کے بعد سرکاری مدد دلانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے جام کو ختم کرایا۔