Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 2, 2020

کورونا ‏واٸرس ‏سے ‏ایک ‏پراٸیویٹ ‏ڈاکٹر ‏کی ‏موت ‏۔۔علاقہ ‏میں ‏سنسنی ‏

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /٢ستمبر ٢٠٢٠ ۔
==============================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے پرانی بازار میں نرسنگ ہوم چلانے والے ایک ڈاکٹر کی کورونا انفکشن سے علاج کے دوران موت ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔مذکورہ ڈاکٹر کافی دنوں سے بیمار تھے،الہ آباد میں علاج کے دوران کورونا جانچ کی رپورٹ مثبت ملنے کے بعد ان کی موت ہو گئی۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ محلہ کے رہنے والے ڈاکٹر جے ایس صدیقی قصبہ میں ہی کوہ نور اسپتال کے نام سے اپنا ذاتی نرسنگ ہوم چلاتے تھے۔گزشتہ ہفتہ طبیعت خراب ہونے پر اہل خانہ علاج کیلئے الہ آباد میں داخل کرایا جہاں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر کورونا کی جانچ کرائی گئی جو گزشتہ روز مثبت آئی۔رپورٹ آنے کے بعد ڈاکٹروں نے علاج شروع کیا لیکن بدھ کے روز ان کی موت ہو گئی۔ڈاکٹر کی کورونا سے ہوئی موت سے قصبہ کے لوگ سہمے ہوئے ہیں۔