Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, September 2, 2020

ضلع ‏مجسٹریٹ ‏نے ‏بی ‏ایس ‏اے ‏آفس ‏کا ‏کیا ‏معاٸنہ۔غیر ‏حاضر ‏ملازمین ‏، ‏آفس ‏احاطہ ‏کی ناقص ‏صاف ‏صفاٸی ‏و ‏بے ‏ترتیب ‏ریکارڈ ‏روم ‏کو ‏دیکھ ‏کرخفا ‏ہوٸے۔۔لگاٸی ‏پھٹکار۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / /٢ ستمبر ٢٠٢٠۔ 
==============================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے بدھ کے روز ضلع بیسک تعلیم دفتر کا بارش کے دوران معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران دفتر سے کئی افسران کے غیر حاضر ملنے پر انھوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ریکارڈ روم کے معائنہ کے دوران کاغذات صحیح نہیں ملنے پر انھوں نے متعلق ملازم سے وضاحت طلب کیا۔ڈائٹ احاطے میں پھیلی گندگی اور جھاڑیوں کو دیکھ انھوں نے صفائی بی ایس اے کو صفائی کرانے کی ہدایت دی۔
شہر کے ڈائٹ احاطے میں قائم بیسک تعلیم دفتر کے معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے سبھی دفتروں کا باریکی سے معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران اسسٹنٹ فنانس افسر اور سنیئر کلکرک کے دفتر پر تالا لگا دیکھ انھوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔دفتر کے ہیلپ ڈیسک کے معائنہ کرتے ہوئے انھوں نے ریکارڈ روم میں کاغذات کو بیترتیب رکھا دیکھ متعلق ملازم سے وضاحت طلب کیا۔احاطے میں پھیلی گندگی اور جھاڑیوں کو دیکھ انھوں نے بی ایس اے پروین منی تیواری کو فوری پر صفائی کرانے کی ہدایت دیا۔اس دوران انھوں نے دفتر میں آئے کئی لوگوں سے معلومات حاصل کیا۔معائنہ کے دوران انھوں نے بی ایس اے کو ڈائٹ احاطے میں چل رہے اسکول میں لائٹ،بورڈ اور فرنیچر لگانے کی ہدایت دیا۔اس دوران انھوں نے انجلی گروپ کے زریعے مہیا کرانے گئے ڈریس کو بچوں میں تقسیم کیا۔