Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 18, 2020

جے ‏پور ‏ہاٸی ‏کورٹ ‏کے ‏معروف ‏ایڈوکیٹ ‏پیکر ‏فاروق ‏کے ‏انتقال ‏پر ‏تعزیتی ‏مجلس ‏کا ‏انعقاد۔

اعظم گڑھ ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۰۔/ عبد الرحیم صدیقی /صداٸے وقت 
=============================
ایسوسئیشن فار ویلفئر، میڈیکل، ایجوکیشنل اینڈ لیگل اسسٹینس (اومیلا) نے موضع سنجرپور میں منعقد ایک تعزیتی پروگرام میں جے پور ہائی کورٹ کے معروف وکیل پیکر فاروق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انھیں قانون کا سچا سپاہی بتایا۔
شاداب احمد عرف مسٹر نے کہا کہ ایڈووکیٹ پیکر فاروق صاحب بہترین انسان اور جے پور ہائی کورٹ کے سینئر وکیل تھے۔ انھوں نے آئین اور قانون کے تقاضوں کو پورا کرنے میں کبھی کوتاہی نہیں کی اور ہوا کے ساتھ بہنے کے بجائے اسکے رخ کو موڑنے کا حوصلہ رکھتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ پیکر فاروق صاحب کی جدوجہد عدالت کے احاطے تک محدود نہیں تھی۔ شہری حقوق کےلئے کام کرنے والی تنظیم اے پی سی آر کے صوبہ راجستھان کے صدر کی حیثیت سے انھوں نے سڑکوں پر اتر کر حقوق انسانی کی آواز بلند کی اور ذات و فرقے سے اوپر اٹھکر ظلم و استبداد کے خلاف مظبوط آواز بنے۔ محروم طبقات کے لئے انکی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔

محمد عاصم نے  ۲۰۰۸ کے حالات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت فرقہ وارانہ بنیادوں پر ایک خاص طرح کے مقدمات کی پیروی سے وکیلوں کو باز رہنے کےلئے کئی طرح کے دباؤں کا سامنا تھا اور انھیں تشدد کا شکار بنایا جا رہا تھا، ایڈووکیٹ پیکر فاروق صاحب نہ صرف انتہائی جوانمردی اور اوللعزمی کے ساتھ اسکے خلاف کھڑے رہے اور مقدمات کی پیروی کی  بلکہ زندگی آخری ایام تک اس جدو جہد کو جاری رکھا۔

انھوں نے کہا کہ پیکر فاروق صاحب کا ہم سب کو چھوڑکر جانا معاشرے کے لئے بڑا خسارہ ہے۔ عوام سے جڑے معاملات پر شہری اور حقوق انسانی کی تنظیموں کی مشترکہ جدوجہد میں انکے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکےگا۔ عدم مساوات اور نا انصافی کے خلاف برسرپیکار رہنے والے اس بہادر انسان کو ہم اومیلا اور اعظمگڈھ کے عوام کی طرف سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

پروگرام کی صدارت محمد عاصم اور نظامت مسیح الدین سنجری نے کی۔

جاری کردہ۔

مسیح الدین سنجری

موبائل نمبر۔ ۸۰۹۰۶۹۶۴۴۹