Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 20, 2020

دنیا ‏میں ‏پھنس ‏کر ‏آخرت ‏کو ‏نہ ‏بھولیں۔۔۔۔۔



از /  مولانا حافظ محمد ھارون الرشید ... سابق استاد مدرسہ بیت العلوم سرائےمیر  اعظم گڑھ یوپی
                    صداٸے وقت 
             =============
 قیامت کے دن آدمی کو اپنی نجات  کی فکر اتنی زیادہ ہو گی کہ  کسی دوسرے کی طرف بھلائی یابراٸی کے ساتھ ذہن بھی نہ جائے گااسی طرح قبر میں  جب تک اپنی نجات کا اطمینان نہ ہوجائے گا کسی کی خوشی غمی کی طرف ذہن نہیں  نہیں جائے گا 
پس دنیا میں آکر جو دنیا کی ساری چیزوں اور آدمیوں کے ساتھ تعلق ہوگئے تو جتنے تعلق دنیا میں ضرورت تھی اتنے تعلق کی تو شریعت نے اجازت دی  اور اس کے ادا کرنے کا طریقہ بتایا لیکن طبیعت اور شیطان اور رواج نے جن  تعلقات کو اتنا بڑھایاکہ آدمی ان تعلقات میں پھنس کر آخرت کی تیاری کی فرصت ہی نہیں پاتا اور ان اہل تعلق کی اتنی محبت بڑھا دیا کہ اللہ اور رسول اور اچھے کاموں کی محبت کے لئے دل میں جگہ باقی نہیں رہی جس کے نتیجے میں ایسا انسان دنیا میں چین سے رہا نہ آخرت کا سامان اکٹھا کیا اور نہ تعلق والے ہی  خوش ہوئے  اور نہ اللہ تعالی کے خوش کرنے کی کوشش ہی کیا
 نتیجہ یہ ہوا کہ ایسے آدمی کی دنیا کی زندگی چین کی نہ آخرت کی 
اس لیے میں جو اپنے لیے اور مسلمانوں کے لیے جو خیر پسند کرتا ہوں وہ  یہ کہ جس آدمی اور چیز کے ساتھ شریعت نے جتنے تعلق اور جیسے تعلق کی اجازت کا حکم دیا اتنا اور ویسا تعلق تو لوگوں اور چیزوں کے ساتھ رکھو ں اورباقی تعلقات سے دل کو خالی رکھو ں تاکہ آخرت کی فکر اور اللہ کی رضا جوئی کی فرصت ملےدنیا چند روز کی اور آخرت ہمیشہ کی اور دنیا والوں کا تعلق چند روز کا ہے اور اللہ اور رسول اور نیک کاموں کا تعلق ہمیشہ کاہے آپ کو بھی یہی مشورہ دیتا ہوں کی رسومات زندگی چھوڑ کر اللہ رسول کی ہدایت کے مطابق دنیا کی زندگی حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اس کیلٸے برابر دعا کرتے رہیں اور اب تو زندگی بھی ختم کے قریب پہنچ گئی اور اب تو زندگی کا طریقہ بدل دینا ہی چاہٸےاللہ ہماری اور ہمارے دوستوں کی مدد فرمائے اور دنیا اور اہل دنیا کے زاٸد تعلقات سے ہمارے دلوں کو خالی  کرکے اپنی  اور اپنوں کی اور اپنے احکام کی محبت نصیب فرمائےآمین
کتبہ محمد مامون رشید رشیدی خادم التدریس استاد شعبہ تجوید و قرأت مدرسہ طیب المدارس پریہار بن حضرت مولانا حافظ ہارون رشید صاحب  المظاہری رحمۃ اللہ علیہ سابق استاد مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ یوپی
 رابطہ نمبر :9162111430