Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 25, 2020

پروفیسر ‏مسعود ‏عالم ‏فلاحی ‏، ‏خواجہ ‏معین ‏الدین ‏چشتی ‏لسانی ‏یونیورسٹی ‏کے ‏قاٸم ‏مقام ‏واٸس ‏چالسلر ‏مقرر۔

لکھنٶ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٥ اکتوبر ٢٠٢٠۔
=============================
اتر پردیش  کی گورنر اور چانسلر محترمہ آنندی بین پٹیل نے خواجہ معین الدین چشتی لینگویج یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر کی مدت کار مکمل ہونے کے بعد ایک ماہ یا نئے وائس چانسلر کی تقرری تک کے لیے یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے صدر پروفیسر مسعود عالم فلاحی کو بطور وائس چانسلر چارج دیا ہے.
قابل ذکر ہے کہ موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ماہ رخ مرزا کی مدت کار آج مکمل ہوگئی ہے...
پروفیسر مسعود عالم فلاحی کئی اہم کتابوں کے مصنف ہیں ان کے ایک سو پینتیس ریسرچ پیپرز شائع ہوچکے ہیں، علاوہ ازیں وہ چھیاسٹھ قومی وبین الاقوامی سیمیناروں میں شرکت کر چکے ہیں. جن میں امریکا، ایران، سعودی عرب، قطر، ترکی وغیرہ کے سیمیناروں میں شرکت بطور خاص قابل ذکر ہے. عربی زبان وأدب کی ترویج واشاعت میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں گزشتہ سال انھیں صدرِ جمہوریہ ایوارڈ مہارشی بدراین ویاس سمان سے بھی نواز جاچکا ہے. پروفیسر مسعود عالم فلاحی نے اے ایم یو، جے این یو اور دہلی یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے. فی الحال وہ صدر شعبہ  تھے. اب انھیں منصب وائس چانسلر پر فائز کیا گیا ہے. ان کی اس کامیابی پر ان کے اساتذہ، احباب اور خویش واقارب میں خوشی کی لہر ہے اور سبھی مبارکباد پیش کررہے ہیں.