Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 30, 2020

ترکی اور یونان میں شدید زلزلہ، عمارتیں منہدم۔ترکی ‏میں ‏4 ‏افراد ‏کی ‏موت ‏120سے ‏زاٸد ‏زخمی۔

ترکی میں ایجین ساحل اور یونان کے شمالی جزیرے سیموس میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ٣٠ اکتوبر ٢٠٢٠۔
=============================
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ترکی کے مغربی صوبے امزیر کے ساحل سے سترہ کلو میٹر دور زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر اسیکل پر سات ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترکی سے موصول ہونے والی آخری اطلاعات میں 4 افراد کے ہلاک اور ١٢٠ سے زاٸد زخمی ہوٸے ہیں  ۔  ازمیر سے ایسی تصاویر ملی ہیں جن میں زلزلے کی شدت سے عمارتوں کو منہدم ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے یونان اور کریت کے علاقے میں بھی محسوس کیے گئے۔بلغاریہ، برطانیہ و مصر میں بھی شدید جھٹکے محسوس کٸیے گٸے۔
ایسی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں لوگوں کو ملبہ ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن ان ویڈیوز کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے گھبرا کر لوگ خوف اور سراسیمگی کے عالم میں سڑکوں اور گلیوں میں نکل آئے۔بہت سی عمارتیں زمیں بوس ہوگٸیں مگر معجزاتی طور پر کافی عمارتیں محفوظ رہیں۔
اس سال جنوری میں ترکی کے صوبے الازگ کے قصبے سیورائس میں آنے والے زلزلے میں 30 افراد ہلاک اور 1600 زخمی ہو گئے تھے۔
اس سے پہلے 1999 میں ترکی کے شہر استنبول کے قریب ازمت میں آنے والے زلزلے میں 17000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔