Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 16, 2020

دہلی میں ہوا کامعیار کئی علاقوں میں سنگین سطح پر، لال بتی جلی۔گاڑی بند مہم کابھی کیا گیا آغاز

میں فضائی آلودگی  کی سطح میں کوئی خاص کمی نہیں آئی۔ سینٹرل پالیوشن کنٹرول کمیٹی کے مطابق آج ہوا کامعیار کئی علاقوں میں سنگین زمرہ میں پہنچ گیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق آئی ٹی او علاقے میں ایئر کوالیٹی انڈیکس 285،آرکے پُورم میں 243 اور آنندوہار میں 259 پر پہنچ گیا ۔
دہلی /صداٸے وقت / 16 اکتوبر / ذراٸع۔
=============================
دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح میں کوئی خاص کمی نہیں آئی۔ سینٹرل پالیوشن کنٹرول کمیٹی کے مطابق آج ہوا کا معیار کئی علاقوں میں سنگین زمرہ میں پہنچ گیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق آئی ٹی او علاقے میں ایئر کوالیٹی   انڈیکس 285،آرکے پُورم میں 243 اور آنندوہار میں 259 پر پہنچ گیا ۔ اس سے قبل جمعرات کے روز مرکز اور دہلی حکومت میں ایک بار پھر لفظی جھڑپ ہوئی۔ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا تھاکہ دہلی میں پرالی کی وجہ سے صرف چار فیصد آلودگی ہوتی ہے۔ جبکہ بقیہ آلودگی مقامی مسائل کی وجہ سے ہوتی ہے، تو دوسری طرف وزیراعلی اروند کیجریوال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر صرف چار فیصد آلودگی پرالی جلنے سے پیدا ہوتی ہے تو پھر اچانک رات میں ہی کیسے آلودگی پھیل گئی۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ الزام تراشیوں کی بجائے ہمیں ساتھ مل کر آلودگی کےبحران سے نمٹناہوگا۔ کیجریوال نے آج سے دہلی میں ۔لال بتی جلی،گاڑی بند۔ مہم کی بھی شروعات کی ہے۔ انہوں نے دہلی واسیوں سے اپیل کی ہے کہ سگنل پر وہ اپنی گاڑی بند کردیں۔
دہلی حکومت اور مرکزی حکومت کی ایجنسیوں سمیت سبھی لوگوں کو تعمیراتی مقامات پر حکومت کے جاری کردہ دھول آلودگی مخالف ان ہدایات پر عمل کرنا ہو گا۔ سبھی تعمیراتی مقامات کو ٹین، شیڈ، نیٹ اور ہری چادروں سے ڈھکنا ہو گا، پانی کا مستقل چھڑکاو کرنا ہو گا اور تعمیراتی اشیا لے جانے والی ٹرکوں کو بھی ڈھکنا ہو گا۔ اس کے علاوہ آج سے دہلی کے 13 ہاٹ اسپاٹ کی مائیکرو مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ایم ڈی سی کے 9 ڈپٹی کمشنروں کو 13 ہاٹ اسپاٹ کا نوڈل آفیسر بنایا گیا ہے۔
دہلی سے متصل ہریانہ، اترپردیش اور پنجاب میں پہلے کی طرح ہی پرالی جلانے کا کام شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ہی دہلی کی ہوا کی کوالٹی میں گراوٹ میں دیکھی جا رہی ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے کسانوں کا کہنا ہے کہ کوئی اور حل نہ ہونے کی وجہ سے ہی یہ لوگ پرالی جلانے کے لئے مجبور ہیں۔
دہلی کے تینوں میونسپل کارپوریشنوں کا دعوی ہے کہ وہ آلودگی سے لڑنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ دہلی کے جنوبی میونسپل کارپوریشن نے تو اس بار 10 اینٹی اسموگ گنوں کے استعمال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس سے کہ 10 لوکیشن میں آلودگی سے راحت ملے گی۔ پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے گا اور کوڑا نہ جلایا جائے اس کے لئے رات میں گشت اور کوڑا جلانے والوں کے چالان وغیرہ کی تیاریاں کر رکھی ہیں۔