Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 24, 2020

جونپور۔۔موضع صبرحد ‏میں ‏قاٸم ‏” ‏ابوالعرفان ‏پبلک ‏لاٸبریری ‏“ ‏میں ‏جمع ‏ہوٸے ‏خطہ ‏اعظمگڑھ ‏و ‏جونپور ‏کے ‏فضلإ ‏ندوہ۔۔۔۔۔تعلیمی ‏میدان ‏میں ‏کام ‏کرنے ‏کا ‏اعادہ ‏۔

”صبرحد آج بھی ہے حلقہ شیراز وطن“
ابوالعرفان پبلک لائبریری میں جمع ہوئے جونپور و اعظم گڈھ ضلع کے ندوی حضرات۔تعلیمی میدان میں مل کر کریں گے کام۔
جونپور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
شاہگنج کوتوالی حلقہ کے صبرحد بازار میں واقع ابوالعرفان پبلک لائبریری صبرحد* میں  مورخہ  ٢٢/اکتوبر کو شام ۳ بجے طلباء و فضلاء ندوہ کیلئے ایک مشاورتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر سکریٹری دارالقرآن نے علاقے کے تقریباً ٢٨ گاؤں کی سروے رپورٹ پیش کی۔اور ساتھ ہی انہوں نے دارالقرآن کا مختصر تعارف و خدمات پر روشنی ڈالی نیز مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے بتایا کہ اسوقت دارالقرآن کے زیراہتمام علاقے میں کل سات مکاتب چل رہے ہیں جن میں تقریباً ٢٥٠ طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔اس موقعہ پر صدر دارالقرآن کی تجویز پر مشاورتی نشست میں شریک سبھی ندوی طلباء و فضلاء کو دارالقرآن مجلس عمومی کی رکنیت دی گئی،اور آف لائن و آن لائن درس قرآن و درس حدیث کی تجویز بھی پیش کی گئی۔سکریٹری دارالقرآن امتیاز ممتاز ندوی نے ندوی فضلاء کیلئے ایک ڈائریکٹری بنانے کی تجویز پیش کی۔ان تمام تجاویز کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔ٹرسٹ کے صدر عمران صدیقی ندوی نے میڈیا کو بتایا کہ دارالقرآن مکاتب کے ذریعہ عوامی تبلیغی کام کررہا ہے اور اب ابوالعرفان پبلک لائبریری کے ذریعہ تحقیقی و ریسرچ کے میدان میں کام کرے گا ہمارا منصوبہ ہے کہ لائیبریری کیلئے ایک مستقل جگہ تلاش کر لائیبریری کی عمارت کے ساتھ ایک قیام گاہ کی تعمیر کی جائے تاکہ دور دراز ریسرچ اسکالر لائیبریری میں قیام کر تحقیقی خدمات انجام دے سکیں۔آپ نے لوگوں سے اپیل کی کہ سبھی لوگ لائیبریری کا ہرممکن تعاون کی کوشش کریں،نشست کا اختتام یو این اے نیوز کے ایڈیٹر اسماعیل ندوی کی دعا کے ساتھ ہوا۔اس موقعہ پر نائب ناظم مرکزی جمعیت الاصلاح ندوۃ العلماء اسامہ اشرف ندوی، ابوالعرفان صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ کے فرزند ابو فیضان صاحب سمیت علاقے کے متعدد ندوی طلباء و فضلاء نے شرکت کی