Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 24, 2020

ممنوعہ ‏جانور ‏کے ‏گوشت ‏کی ‏اسمگلنگ ‏و ‏گٸو ‏کشی ‏کے ‏ملزمان ‏کی ‏پراپرٹی ‏ضبط۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ۔
==============================شاہگنج حلقہ کے تحت موضع بڑا گاٶں میں گینگیسٹر ایکٹ کے تحت  ممنوعہ جانور کے  گوشت کے اسمگلر ثاقب اور جھنک ک ولد  مبین قریشی کے رہائشی مبین قریشی کے خلاف پولیس نے بڑی کارواٸی کرتے ہوٸے ان کی پراپرٹ کو ضبط کر لیا ہے۔ گینگسٹر ایکٹ کے سیکشن 14 (1) کے تحت ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جون پور کے حکم 15.10.2020 کے مطابق یہ کارواٸی کی گٸی۔جس میں  ایک مکان اور ایک احاطہ شامل ہے ۔پولیس کے مطابق یہ پراپرٹی غیر قانونی ڈھنگ کماٸیا گٸی دولت سے  تعمیر کیا گیا تھا  جس کی قیمت تقریبا  24 لاکھ روپے ہے ۔ کوتوالی  شاہ گنج کے   انسپکٹر درگیشور مشرا اور ایڈمنسٹریٹر  قرقی کی کارواٸی کرتے ہوٸے جاٸداد کو قرق کر لیا ۔  اس قسم کی کارروائی کی وجہ سے مجرموں میں خوف کا ماحول ہے۔  مزید یہ کہ ایسے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جنھوں نے جرم کی دنیا سے غیر قانونی طور پر رقم حاصل کی ہے۔
 * ضبط شدہ پراپرٹی: *
 1. ثاقب اور  جھنک ولد  مبین قریشی رہائشی بڑا گاؤں تھانہ شاہ گنج ضلع جون پور
  ایک گھر کی تخمینی قیمت لگ بھگ 24 لاکھ۔