Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 22, 2020

بغیر اجازت داڑھی رکھنے پر مسلم پولیس اہلکار کو کیا گیا معطل، ایس پی نے بھیجا تھا نوٹس.

ایس پی ابھشیک سنگھ  کے مطابق پولیس مینول کے مطابق پولیس اہلکار داڑھی نہیں رکھ سکتا اور اگر کوئی رکھنا چاہتا ہے تو اسے انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی۔ ان کے مطابق داروغہ انتصار علی  نے اجازت لیے بغیر ہی داڑھی  رکھ لی۔

باغپت /اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع ۔
=============================
یوپی کے باغپت ضلع کے رامالا تھانے میں تعینات سب انسپکٹر انتصار علی  کو بغیر اجازت لمبی داڑھی  رکھنے کے الزام میں پولیس سپرنٹنڈنٹ نے معطل  کرتے ہوئے پولیس لائن  بھیج دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ انتصار علی کو تین مرتبہ داڑھی کٹوانے کی وارننگ دی تھی۔ ساتھ ہی انہیں داڑھی رکھنے کیلئے محکمہ سے اجازت لینے کو بھی کہا گیا تھا لیکن گزشتہ کئی ماہ سے دروغہ انتصار علی حکم کو اندیکھا کرتے ہوئے داڑی رکھ رہے تھے۔
باغپت  کے ایس پی ابھشیک سنگھ نے داڑھی رکھنے پر داروغہ  کو معطل کردیا ہے۔ ایس پی ابھشیک سنگھ  کے مطابق پولیس مینول کے مطابق پولیس اہلکار داڑھی نہیں رکھ سکتا اور اگر کوئی رکھنا چاہتا ہے تو اسے انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی۔ ان کے مطابق داروغہ انتصار علی  نے اجازت لیے بغیر ہی داڑھی رکھ لی۔ جس کی شکایت ملنے پر انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے لیکن انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا۔ ضابطہ شکنی کرنے پر ان کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔
سہارن پور کے رہائشی انتصار علی  یوپی پولیس میں ایس آئی کے عہدے پر تھے اور گزشتہ تین سال سے وہ باغپت میں ہی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن سے پہلے انہیں رمالا تھانے میں تعیناتی دی گئی تھی۔