Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 7, 2020

بہار ‏کا ‏اکزٹ ‏پول۔۔چانکیہ ‏اکزٹ ‏پول ‏کے ‏مطابق ‏عظیم ‏اتحاد ‏کو ‏مل ‏سکتی ‏ہیں ‏180سیٹیں۔۔بی ‏جے ‏پی ‏کا ‏صفایا۔

بہار میں اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ ختم ہوچکی ہے۔ ٹوڈے چانکیہ ایگزٹ پول کے ذریعہ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس بار بہار کے عوام کس پر بھروسہ کر رہے ہیں۔

 نئی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /7 نومبر 2020.
=============================
 بہار اسمبلی انتخابات  کے تیسرے اور آخری مرحلے میں 15 اضلاع کی 78 سیٹوں پر ووٹنگ ختم ہوگئی ہے۔ تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں پر 1204 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگئی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق، 5 بجے تک 48 فیصد ووٹنگ ہوچکی ہے اور لوگوں میں ووٹنگ کے لئے جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ووٹنگ کا عمل ختم ہونےکے ساتھ ہی ایگزٹ پول  سامنے آنےلگے ہیں۔ بہار میں کس کی حکومت بن سکتی ہے، اس پر ٹوڈے چانکیہ ایگزٹ پول (کا سب سے بڑا سروے سامنے آیا ہے۔ بہار میں 63 فیصد لوگ حکومت بدلنا چاہتے ہیں۔
ٹوڈے چانکیہ ایگزٹ پول کا ماننا ہے کہ عظیم اتحاد کو 180 سیٹیں مل سکتی ہیں، جبکہ بی جے پی - جے ڈی یو اتحاد کا صفایا ہوسکتا ہے۔ پول کے مطابق، این ڈی اے کو محض 55 سیٹیں ملتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ٹوڈے چانکیہ ایگزٹ پول  کے مطابق، ان اسمبلی انتخابات میں عام لوگوں نے این ڈی اے اتحاد کو مسترد کردیا ہے۔ جبکہ آرجے ڈی لوگوں کی پہلی پسند بنی ہے۔ پول کے مطابق 44 فیصد ووٹ آرجے ڈی + (عظیم اتحاد) کے حصے میں جاتی ہوئی نظر آرہی ہیں جبکہ 34 فیصد ووٹ این ڈی اے اور 22 فیصد ووٹ دیگر کے کھاتے میں جاسکتے ہیں۔
ٹوڈے چانکیہ ایگزٹ پول کے مطابق، ان اسمبلی انتخابات میں عام لوگوں نے این ڈی اے اتحاد کو مسترد کردیا ہے۔ جبکہ آر جے ڈی لوگوں کی پہلی پسند بنی ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق، 44 فیصد ووٹ آرجے ڈی، 34 فیصد ووٹ جے ڈی یو اور 22 فیصد ووٹ دیگر کے کھاتے میں جاسکتے ہیں۔ سٹیک ایگزٹ پول جاننے والے چانکیہ ایگزٹ پول  کے ذریعہ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس بار بہارکے لوگ کس پر بھروسہ کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی کون سی پارٹی بہار کے اقتدار پر اس بار قابض ہوگی۔ حالانکہ ایگزٹ پول بہار اسمبلی انتخابات کے سٹیک نتائج نہیں ہوں گے۔ ایگزٹ پول قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ حقیقی نتیجے 10 نومبر  کو آئیں گے، تبھی پتہ چلے گا کہ بہار میں اس بار کس کی حکومت بن رہی ہے۔
2015 میں بنی تھی نتیش کمار کی حکومت
سال 2015 کے بہار اسمبلی انتخابات میں راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کو سب سے زیادہ 80 سیٹوں پر جیت ملی تھی۔ وہیں دوسرے نمبر پر نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو تھی، جسے 71 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ بی جے پی کو 54، کانگریس کو 27، ایل جے پی کو 2، آرایل ایس پی کو 2، ہم کو 1 اور دیگر کے حصے میں 7 سیٹیں گئی تھیں۔ 2015 اسمبلی انتخابات میں نتیش کمار کی جے ڈی یو نے آر جے ڈی - کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا تھا اور واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے حکومت بنائی تھی۔ حالانکہ نتیش کمار نے بعد عظیم اتحاد سے الگ ہوکر استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت سازی کی تھی۔