Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 13, 2020

چند ‏عرضداشت۔۔۔۔۔از ‏ڈاکٹر ‏ابرار ‏احمد ‏کانپور۔

تحریر / ڈاکٹر ابرار احمد /صداٸے وقت۔
=============================
محترم السلام علیکم
چند عرضداشت ذیل میں تحریر ہیں امید ہے غور فرماءیں گے
مادہ پرستی کے بڑھتے سیلاب نے دنیا کے انسانوں کو مادی ترقی کو زندگی کی کامیابی اور اسکی عدم ترقی کو نا کامی کا پیمانہ مان لیا ہے 
افسوس کہ ملت کے زعماء بھی تقریباً اسی معیار کے مطابق ملت کو دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا کفر وشرک او ر الحاد کی غلامی
I S اور IPS officers 
میں مسلمانوں کی نمایندگی نیز طاغوتی نظام سیاست میں مسلمانوں کی شمولیت اور اس نظام کو مضبوط کرنے میں اپنی تواناءیوں کا بھرپور استعمال کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف انسانی معاشرہ بڑے بڑے گناہوں‌ مثلأ
اپنے ملک میں عورتوں کے جسم فروشی کو عدالت عالیہ کے ذریعہ قانونی درجہ دینا
مسلم عرب ملکوں میں فحاشی عریانیت کی طرف تیزگامی یہاں تک کہ متحدہ عرب امارات میں غیر منکوحہ مرد و عورت کا ایک ساتھ رہنا جاءز ہوجانا نیز شراب کا کاروبار و عوامی سطح پر اسکا استعمال بھی جاءز ہو جانا وغیرہ ۔۔۔
افسوس کہ زعماہ ملت کی طرف سے ان کبیرہ گناہوں کے تعلق سے بے توجہی انتہاءی تشویشناک ہے۔
 
اگر ہمارے مسلکی شیوخ یا ہماری جماعت پر کوءی الزام لگا دیا جاءے تو ہمارا بیان دوسرے دن آجاتا ہے اور اسلام کے خلاف اتنے جراءم ہو رہے ہیں اور ہم کانوں میں روءی ٹھونسے بیٹھے رہیں تو 
آپ ہی لوگوں نے بتایا ہے کہ ایسے حالات میں اللہ کی طرف سے عذاب کا فیصلہ ہو جاتا ہے
خدا نخواستہ اگر عذاب آگیا تو کیا ہم اور آپ اس سے بچ سکیں گے جبکہ اسکے خلاف کوءی آواز نہیں اٹھا رہے ہیں 
خیر اندیش ڈاکٹر ابرار حسین