Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 10, 2020

جونپور۔۔ملہنی ‏اسمبلی ‏الیکشن ‏میں ‏سماجوادی ‏پارٹی ‏کی ‏ہیٹرک۔سپا ‏کے ‏لکی ‏یادو ‏نے ‏آزاد ‏امیدوار ‏دھننجٸے ‏سنگھ ‏کو ‏4604 ‏ووٹوں ‏سے ‏شکست ‏دی۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /١٠ نومبر ٢٠٢٠۔
==============================
سماج وادی پارٹی نے ضلع جون پور میں ملہنی اسمبلی ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرکے ہیٹ ٹرک بنادی  ہے۔  ایس پی امیدوار لکی یادو نے 73468 ووٹ حاصل  کے نزدیکی مد مقابل  آزاد  امیدوار دھننجئے سنگھ کو 4604 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔  بی جے پی اور بی ایس پی سمیت 14 امیدواروں کی   ضمانت بھی  نہیں بچ سکی۔  شام کے آخر میں نتائج کے اعلان کے بعد ایس پی کارکنان  نے دیوالی منائی۔  آتش بازیکی  اور قاتح امیدوار  کو پھولوں سے لاد دیا۔
                   لکی یادو۔
 3 نومبر کو ملہنی سیٹ پر پولنگ ہوئی تھی ، جو کہ  ایس پی رہنما پارسناتھ یادو کی موت کے بعد  خالی ہوٸی تھی۔  منگل کے روز سخت سیکیورٹی کے تحت صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوا۔  پہلے پوسٹل بیلٹ ووٹوں کی گنتی ہوئی۔  شروع میں ، دھننجئے سنگھ نے برتری حاصل کی اور آٹھ راونڈ تک آگے رہے بعد میں لکی یادو نے بڑھت بناٸی اور آخر کار فتح حاصل کی۔