Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 29, 2020

مودی حکومت، کسانوں کا استحصال کر رہی ہے: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔راہل گاندھی

اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کسانوں کے سلسلے میں حکومت کی پالیسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت / ذراٸع / 29 نومبر 2029.
==============================
کانگریس کے اہم رہنما اور سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کا وعدہ فراموش کرکے اڈانی امبانی جیسے صنعت کاروں کی آمدنی بڑھانے میں مصروف ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کا استحصال کر کے سرمایہ داروں کی پرورش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو سیاہ زرعی قوانین کو اب تک صحیح بتا رہے ہیں، وہ کیا خاک کسانوں کے حق میں حل نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو کسانوں کے مفاد میں ان تینوں قوانین کو فوری طور پر واپس لینے کا اعلان کرنا چاہئے۔
درایں اثنا کسان رہنماؤں نے وزارت داخلہ اور خفیہ ایجنسیوں کے توسط سے مظاہرین سے مذاکرات کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے اعلی سیاسی سطح پر بات چیت کا مطالبہ کیا ہے۔ کسان رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کے خلاف تینوں قوانین کو فی الفور منسوخ لیا جائے۔ آل انڈیا کسان اسٹرگل کوآرڈینیشن کمیٹی نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کاشت کار متحد ہیں اور متفقہ طور پر مرکزی حکومت سے تین کسان مخالف اور عوام دشمن قوانین جو کارپوریٹ کے مفاد کا تحفظ کرتے ہیں ان کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔اور وزیر داخلہ کی شرط کو ٹھکرا دیا ہے۔۔۔