Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 5, 2020

: امریکہ کے کئی شہروں میں ٹرمپ۔ بائیڈن حامیوں میں جھڑپ، ہائی الرٹ...

واشنگٹن، وسکونسن، فلاڈلیفیا اور نیویارک سمیت کئی جگہوں پر بائیڈن اور ٹرمپ حامی آمنے سامنے ہیں اور کئی جگہوں پر پرتشدد جھڑپ بھی ہوئی ہے۔ ان میں سے کئی لوگوں کی پولیس سے بھی جھڑپ ہو رہی ہے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٥ نومبر ٢٠٢٠۔
==============================
واشنگٹن۔ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج  میں ہو رہی تاخیر کے پیش نظر کئی شہروں میں کشیدگی کے حالات بنے ہوئے ہیں۔ کئی شہروں میں ٹرمپ  اور بائیڈن کے حامیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔ ٹرمپ کے پچھڑنے کے بعد سے ہی واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے پاس بلیک لائیو میٹر (BLM)  پلازا ہزاروں لوگوں کی بھیڑ جمع ہے۔ یہاں نہ صرف ٹرمپ کی ممکنہ ہار پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں بلکہ نعرے بازی بھی جاری ہے۔ اس سے کچھ ہی دوری پر ٹرمپ کے حامی بھی موجود ہیں اور ماحول کشیدہ بنا ہوا ہے۔
واشنگٹن، وسکونسن، فلاڈلیفیا اور نیویارک سمیت کئی جگہوں پر بائیڈن اور ٹرمپ حامی آمنے سامنے ہیں اور کئی جگہوں پر پرتشدد جھڑپ بھی ہوئی ہے۔ ان میں سے کئی لوگوں کی پولیس سے بھی جھڑپ ہو رہی ہے۔ واشنگٹن کی میئر موریل باوسر نے کہا ' کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر افراتفری پھیلانے کی کوشش کی'۔ ادھر سیئٹل میں بھی احتجاج کاروں نے ٹریفک روک دی ہے۔ پولیس نے یہاں دو گروپوں میں پرتشدد جھڑپ کے بعد 8 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ہمارے ایک آفیسر پر حملہ کیا تھا۔ اس میں سے زیادہ تر بلیک لائیو میٹر کے مظاہرین بتائے جا رہے ہیں۔
نیویارک میں بھی لوگ ٹرمپ کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور ٹرمپ حامی بھی موجود ہیں۔ مظاہرین کے پوسٹروں پر لکھا تھا ' ٹرمپ ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں'۔ مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہاں تشدد کے اندیشہ کے درمیان سینکڑوں دکانیں بند رہیں۔ دوسری طرف، انتظامیہ نے سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ جاری کیا ہے۔ ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ مکمل نتائج کے اعلان کے بعد صورت حال بگڑ سکتی ہے۔ نیویارک واقع ٹرمپ کے گھر کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔