Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 1, 2020

ہندوستان ‏کی ‏زعفرانی ‏حکومت ‏نے ‏فرانس ‏کا ‏ساتھ ‏دیکر ‏مسلم ‏دشمنی ‏کا ‏ثبوت ‏دیا ‏ہے۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا ‏محمد ‏نعیم ‏الدین ‏غازی ‏پوری۔

غازی پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / نماٸندہ /یکم نومبر ٢٠٢٠۔
==============================
غازی پور:  فتح پور سکند میں واقع سٹی ریلوے اسٹیشن، شاہی مسجد غازی پور کے متولی مولانا محمد نعیم الدین غازی پوری نے اپنے ایک  میں بیان  کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کا کھلے عام حضرت محمدﷺ کی گستاخی کسی بھی صورت میںبرداشت نہیں کی جا سکتی ہے،ہندوستان کی زعفرانی حکومت نے فرانس کا ساتھ دے کر مسلم دشمنی کا ثبوت دیاہے، اظہارِ رائے کی آزادی کاغلط سہارا لے کر جس طرح فرانسیسی صدر میکرون نے کھلے عام سڑکوںپر حضرت محمدﷺ کاتوہین آمیز کارٹون آویزاں کرکے گستاخی کی ہے اِس کو امت مسلمہ کبھی برداشت نہیں کرسکتی ،کیونکہ مسلمان کو رسول اللہ ﷺ سے جو محبت اور عشق ہے اُس کا تقاضہ یہی ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی شانِ اقدس میں ذرہ بھر بھی گستاخی برداشت نہ کرے، مولانا نے بیان کرتے ہے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کے مسلمان مضطرب ہیں کیونکہ دنیائے کفر حرمتِ رسولﷺ پر حملہ آور ہے، یاد رہنا چاہیے کہ ناموسِ رسالتﷺ پر جب ایسے حملے ہوں تب دنیائے اسلام پر ملعون گستاخوں کے خلاف اقدام فرض ہوجاتاہے، ورنہ انہیں الله کی پکڑ ذلت اور رسوائی سے کوئی نہیں بچا سکتا، فرانس کی جانب سے گستاخئ رسالت والے معاملے میں جو پہلو بہت وضاحت کے ساتھ سامنے آرہا ہے وہ الله کی طرف سے امت مسلمہ کے لیے پیغام ہے کہ جس طرح دنیا میں ناموسِ رسالتﷺ باطل دشمنوں کے نشانے پر ہے ویسے ہی ناموسِ حرمین شریفین بھی خطرے میں ہے، رسول اللہ ﷺ کے فرمان کے مطابق ایک مسلمان کو ہر چیز سے یہاں تک کی اُس کی جان سے بھی زیادہ محبت رسول اللہ ﷺ سے ہوتی ہے،اسی لیے وہ ناموسِ رسالت کی حفاظت کے لیے اپنی جان تک کی بازی لگادیتا ہے، اور جامِ شہادت نوش کرنے کو اپنے لیے سب سے بڑی کامیابی تصور کرتا ہے۔فرانسیسی صدر کے اِس گستاخانہ حرکت پر مسلمانوں کی طرف سے سخت آوازیں اٹھ رہی ہیں ، اور اِس گستاخانہ حرکت پر سبق سکھانے کےپیش نظرفرانس کےاقتصادیات کو کمزور کرنے کے لیے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جس میں ہر مسلمان کو حصہ لینے کی ضرورت ہے ،