Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 1, 2020

ڈاکٹر ‏گلزار ‏اعظمی ‏کے ‏دواخانے ‏کا ‏افتتاح۔

جونپوردی۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔/١ نومبر ٢٠٢٠۔
==============================
کیراکت۔۔۔آج جونپور کے کیراکت بازار میں سینہ اور امراضِ جِلد کے مشہور معالج ڈاکٹر گُلزار احمد اعظمی کے دواخانھ کا افتتاح معروف صحافی عبد الحق انصاری کے ھاتھوں ھوا،
سحر ھیلتھ اینڈ درما کلینک کراکت کے سرائی بيرو چوراہے پر مذکورہ نام کی کلنک کا افتتاحال شاندار طریقے سے ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
۔اس موقعہ پر ڈاکٹر گُلزار احمد اعظمی نے کہا کہ اِس علاقے میں اِس طرح کا کوئی دوا خانہ نہیں تھا جس سے مریضوں کو کافی دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اِس لئے ہم نے سوچا کہ مریضوں کو کوئ دقت پیش نہ آئے جس کے مد نظر ہم نے اس دوا خانہ کو کھولا ہے۔
اِس موقع پر ڈاکٹر علی اختر،ڈاکٹر محمد عادل،بُھللن پردھان،عاطف،افضل انصاری،جاوید،غالب،ارشد خان وغیرہ موجود تھے۔